سہ ملکی ون ڈے سیریز: انگلینڈ کا سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا ہدف

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیت کے لیے 387 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے۔ میچ کا ٹاس سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں…

Read More

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جبکہ انگلینڈ نے جیمی اوورٹن کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں پہلی فتح کی تلاش ہے، تاہم یہ میچ محض رسمی کارروائی کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کر چکے…

Read More

آئی سی سی رینکنگ میں بڑی تبدیلی، 2 نئے کھلاڑی نمبر ون پوزیشن پر قابض

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی، جس میں جنوبی افریقا اور بھارت کے کھلاڑیوں نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔ جنوبی افریقا کے مارکو جینسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ بولرز اور آل راؤنڈرز کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ مارکو جینسن نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز بنائے۔…

Read More

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: حارث رؤف پر جرمانہ، انگلش کپتان بھی زیِر عتاب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس خلاف ورزی کے بعد حارث رؤف کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پچھلے 24 ماہ کے دوران ان کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ڈی میرٹ پوائنٹس کی مجموعی تعداد پانچ تک…

Read More

انگلش امپائر رچرڈ کیٹل برو نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

انگلینڈ کے معروف امپائر رچرڈ کیٹل برو نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، وہ 100 ٹیسٹ میچز میں آن فیلڈ امپائرنگ کرنے والے دنیا کے پانچویں امپائر بن گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس کامیابی پر رچرڈ کیٹل برو مبارکباد دی ہے۔ رچرڈ کیٹل برو نے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز پاکستان کے سابق امپائر علیم…

Read More

سہ ملکی سیریز: سری لنکا ناقابل شکست پاکستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے ناقابل شکست پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی ہے جب کہ انگلینڈ کی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم 26 ویں اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں سری لنکا نے 111 رنز کا مطلوبہ ہدف 19 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان…

Read More

بھارت نے تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، ابھیشیک کی دھواں دھار سنچری

بھارت نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 199 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے محض 13.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جیت کے ہیرو ابھیشیک شرما رہے، جنہوں نے صرف 38 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے، تاہم…

Read More
کھیل 

انگلش کپتان ہیری کین نے فٹبال کا عالمی اعزاز ‘بیلن ڈی اور’ جیت لیا

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور بائرن میونخ کے اسٹرائیکر ہیری کین نے فٹبال کا معتبر ترین انفرادی اعزاز ”بیلن ڈی اور“ اپنے نام کر لیا ہے۔ شاندار گول اسکورنگ اور مسلسل عمدہ کارکردگی کی بدولت 33 سالہ کین 25 سال بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے انگلش فٹ بالر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل مائیکل اوون نے 2001 میں بیلن ڈی اور جیتا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق لندن میں پیر کو ہونے والی تقریب میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ہیری کین نے…

Read More

سہ ملکی سیریز: سری لنکا کے لیے فائنل میں پہنچنے کا موقع

تین ملکی ون ڈے سیریز کے پانچویں میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل ہیں، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ میں کامیابی سری لنکا کو فائنل میں پہنچا دے گی، جبکہ پاکستان کی ٹیم پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے، دوسری اننگز میں اوس ہوتی…

Read More

سہ ملکی ون ڈے سیریز میں ناقص کارکردگی پر صائم ایوب اسکواڈ سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کے لیے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے، جبکہ ان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کپتان صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کہا ہے کہ صائم ایوب نے بیٹنگ فارم بہتر بنانے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست کی تھی، جسے بورڈ نے منظور کرلیا ہے۔ قومی ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے…

Read More