پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کمی کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور مالیاتی مارکیٹوں میں دباؤ کے باعث ابتدائی اوقات […]

قیمتوں میں اضافہ، برطانیہ میں لوگ بجلی چوری کرنے لگے

برطانیہ میں توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ریکارڈ سطح تک پہنچنے والے بقایاجات نے لاکھوں افراد کو انتہائی اقدام پر مجبور کر دیا ہے۔ متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال تقریباً ڈیڑھ ارب پاؤنڈ کی بجلی اور گیس چوری کی جا رہی ہے اور اس رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ […]

لاہور: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور پولیس پر مبینہ تشدد کے کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈمن جج انسداد دہشت گردی عدالت، منظر علی […]

پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی متوقع، بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ مہینوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی ہو سکتی ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ ملک کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ بھی متوقع ہے۔ فچ کے مطابق، معاشی رفتار میں تیزی کے نتیجے میں ملک کے […]

مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ، حملہ آور کی تصویر منظر عام پر، عینی شاہدین کے دل دہلا دینے والے انکشافات

جموں و کشمیر کی خوبصورت وادی ”بائیسارن“ جسے ”منی سوئٹزرلینڈ“ بھی کہا جاتا ہے، منگل کی دوپہر تقریباً 2:30 بجے قیامت کا منظر پیش کرنے لگی، جہاں سیاحوں پر اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ اس افسوسناک واقعے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گھاس سے بھرے میدان میں جب […]

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے خودکشی کرلی

بھارتی ٹیلی ویژن اداکار للت منچندا پیر، 21 اپریل کو میرٹھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی عمر 36 برس تھی۔ ان کی موت کی تصدیق فلم اور ٹی وی فنکاروں کی تنظیم سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے کی۔ ایک سین جس نے بھارتی اداکار […]

’قرضوں کی مؤثر منیجمنٹ کے ذریعے تقریباً 10 کھرب روپے کی بچت‘، پاکستان کی معیشت میں بہتری کا عالمی سطح پر اہم اعتراف

پاکستان کی معیشت استحکام کی راہ پر گامزن دکھائی دیتی ہے، جہاں زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور مالی خسارے میں کمی کو اہم کامیابیاں قرار دیا جا رہا ہے۔ ان تمام مثبت اشاریوں کا تذکرہ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی […]

مردان: ناخلف بیٹے کی فائرنگ سے ماں اور بہن قتل

مردان کے نواحی علاقے لونڈ خوڑ جرندو پل کلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ناخلف بیٹے نے گھریلو ناچاقی کے باعث فائرنگ کرکے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ طاہر نامی شخص کی جانب سے پیش آیا جو فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ مردان […]

مائینز اینڈ منرلز بل 2025: اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس آج پشاور میں ہوگی

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مجوزہ مائینز اینڈ منرلز بل 2025 پر مشاورت کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج باچا خان مرکز پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں، چیمبر آف کامرس، معدنیات سے وابستہ تنظیموں، وکلاء اور دیگر مکتبہ فکر کے نمائندوں کو […]

’دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،‘ وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ ترک صدر کی نیوز کانفرنس

ترک صدرطیب اردوان نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا دونوں ممالک نے معدنیات، آئی ٹی اور دیگر […]