امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ نیشنل گارڈز کے ہمراہ دارالحکومت کی سڑکوں پر گشت کریں گے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کو درپیش ’کرائم ایمرجنسی‘ سے نمٹنے کے لیے طاقت کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ مقامی شہریوں کے احتجاج […]
کراچی کے علاقے کورنگی کازوے کے قریب برساتی نالے سے دستی بموں اور گولیوں سے بھرا بیگ پولیس نے برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق مشکوک شاپر سے زنگ آلود 30 بور پستول، ایک ریوالور، 7 عدد دستی بم اور مختلف اقسام کے درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔ ایس ایس پی کورنگی طارق نواز […]
ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ایک دہشت گرد حملے میں 5 پولیس اہلکارجاں بحق ہو گئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے کے مطابق واقعہ جمعے کے روز ایرانشہر کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب اہلکار معمول کے گشت پر تھے۔ نامعلوم حملہ […]
خیبرپختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، کئی کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتا ہیں۔ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے […]
جنوبی افریقا نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 84 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ یہ کامیابی جنوبی افریقا کی آسٹریلیا کے خلاف مسلسل 5 ویں دو طرفہ ون ڈے سیریز کی فتح ہے جو 2016 سے اب تک کا تسلسل ہے۔ آسٹریلیا […]
روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پیش کردی ہیں جن میں اہم مطالبہ یہ ہے کہ یوکرین مشرقی صوبہ ڈونباس سے دستبردار ہو جائے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر پیوٹن چاہتے ہیں کہ یوکرین مشرقی سرحدی شہر ڈونباس سے دستبردار ہو جائے اور نیٹو […]
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز ختم ہوگئے ہیں، وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔ جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو […]
خیبرپختونخوا حکومت نے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کی جگہ نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں کے لیے ہیلی کاپٹر کی اشد ضرورت ہوتی […]
محکمہ موسمات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 23 سے 27 اگست کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے شدید اور موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے […]
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روز کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل […]