ایشیا کپ: کیا پاک بھارت ٹاکرا ہوگا؟ بھارتی حکومت کا بڑا بیان سامنے آگیا

بھارت کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میں نہ کھیلنے کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے ٹیم کی ایشیا کپ 2025 میں شرکت کی منظوری دے دی ہے، جس سے آئندہ ماہ پاک بھارت ٹاکرے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد کئی […]

ورلڈکپ 2027 کے وینیوز کا اعلان، میچز کن شہروں میں کھیلے جائیں گے؟

کرکٹ جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے جبکہ وینیوز کا اعلان ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کے موقع پر کیا ہے۔ پروپاکستانی ویب سائٹ کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی ٹورنامنٹ ایک بار پھر جنوبی افریقا […]

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی منظوری، تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، جس کے تحت کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔ جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی […]

کراچی میں 4 روز کے دوران سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

کراچی میں حالیہ مون سون اسپیل کے دوران ہونے والی مجموعی بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے شہر قائد میں 4 روز کے دوران ہونے والی بارشوں کے اعداد و شمار کے مطابق 19 سے 22 اگست تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی، 4 روز […]

کیا زیادہ ٹماٹر کھانے سے گردے کی پتھری ہو سکتی ہے؟

ٹماٹر کا ذائقہ اور خوشبو ہر کھانے کو خاص بنا دیتا ہے۔ یہ میٹھا، کھٹا اور خوش ذائقہ پھل ہمارے روزمرہ کے کھانوں کا لازمی جزو ہے، اسے چٹنیوں، سالنوں، سبزیوں، سلادوں، اسٹوز اور جوسز میں بڑے شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ٹماٹر زیادہ مقدار میں کھائیں […]

کبھی ”غریبوں کا کھانا“ کہلانے والے روایتی پکوان جو آج فائیو اسٹار ہوٹلوں کی شان بن چکے ہیں

آج ہم جن مشہور اور مہنگے کھانوں کا لطف اٹھاتے ہیں، ان کی شروعات ایک سادہ اور سستی غذا کے طور پر ہوئی تھی جو عام لوگوں کے لیے تھی۔ یہ روایتی پکوان عام لوگوں کی ضرورت اور محدود بجٹ کے مطابق تیار کیے جاتے تھے، جو سادگی کے ساتھ ساتھ ذائقے کا بھی خیال […]

چیئرمین کیبل آپریٹرز خالد آرائیں کی سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین خالد آرائیں نے سابق چیئرمین پیمرا، اینکر اور سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین خالد آرائیں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے […]

ٹرمپ کو بڑا ریلیف؛ امریکی صدر پر 500 ملین ڈالر کے جرمانے کی سزا کالعدم قرار

امریکی صدر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، نیویارک کی اپیل کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دھوکا دہی کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر پر عائد پانچ سو ملین ڈالر کا جرمانہ منسوخ کر دیا گیا۔ ٹرمپ اور ان کے بیٹوں پر 2 سال کی کاروباری پابندیاں […]

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود برادر ملک چین کے وزیر خارجہ […]

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کا قریبی ساتھی گرفتار

سی ٹی ڈی نے فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے کارندے ڈاکٹر عثمان قاضی کے قریبی ساتھی میر خان محمد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم میر خان محمد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد وہ بلوچستان میں پراسیکیوٹر انسپکٹر […]