خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات 427 ہوگئیں، صوابی سے 12 اور بونیر سے ایک لاش برآمد

خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے اب تک مرنے والوں کی مجموعی تعداد 427 ہوگئی ہے۔ صوابی میں مزید 12 لاشیں ملنے کے بعد مجموعی اموات 41 ہوگئیں اور بونیر میں ایک لاش ملنے کے بعد مجموعی ہلاکتیں 291 ہوگئیں، سوات میں بھی معمولات بحال نہ ہوسکے جبکہ پاک فوج کا ریسکیواور […]

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں 23 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ […]

کراچی میں پھر تیز بارش جاری، اربن فلڈنگ کا خطرہ، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ شہر میں بارش کے دوران مختلف حادثات اور واقعات میں اموات کی تعداد 19 ہوگئیں، مرنے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ بدھ کو کراچی کے […]

سپریم کورٹ کے میٹنگ منٹس پبلک کرنے کا معاملہ، 2 سینئر ججز نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

سپریم کورٹ کے میٹنگ منٹس پبلک کرنے کے معاملے پر سینئر جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط تحریر کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ کے 2 سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے 26 ویں […]

کابل میں سہہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس: سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چھٹے سہہ فریقی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ کابل میں بدھ کو چھٹا سہہ فریقی وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیر خارجہ وانگ یی […]

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 14 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کردیے ہیں۔ بدھ کے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد […]

وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ: قبضہ، ٹمبرمافیا اور مائننگ سرگرمیاں غیرقانونی قرار

وزیراعظم شہباز شریف نے آج سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی تھے، جنہوں نے وزیراعظم کے ساتھ ریلیف آپریشنز کی تفصیلات پر بریفنگ لی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سب سے پہلے سوات پہنچنے جہاں وفاقی وزیر امیرمقام نے […]

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشیں: 7 افراد ہلاک، 400 پروازیں تاخیر کا شکار

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والے مختلف واقعات 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹرا کے دیگر شہروں میں شدید بارشیں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔ بارشوں کے بعد ممبئی میں سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، اسکول اور کالجز بند […]

سیلاب اور بارشوں سے خوفزدہ ماہرہ خان نے لرزہ دینے والے لمحات شیئر کردیے

پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں سیاحت کے لیے نتھیا گلی گئی تھیں، جہاں واپسی کے سفر کے دوران انہیں ایک ہولناک تجربے سے گزرنا پڑا۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب نے نہ صرف سینکڑوں افراد کی جانیں لے لیں بلکہ ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو […]

کراچی میں پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع: اورنگی میں عمارت گرنے سے 7 افراد زخمی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آج اور کل مزید بارش اور اربن فلڈنگ کی وارننگ کے پیشِ نظر شہر بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہرِ قائد میں طوفانی بارش، کرنٹ لگنے، دیواریں گرنے […]