ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای منظر عام پر آگئے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای طویل عرصے تک انڈرگراؤنڈ رہنے کے بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ہفتے کے روز تہران کی امام خمینی مسجد میں عاشورہ کی مناسبت سے منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کی، جو اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد ان کی پہلی […]

ایلون مسک نے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ لانچ کردی

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کے میدان میں صف اول کے کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکی سیاست میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]

اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے وفد قطر بھیجنے کا اعلان، لیکن حماس کی شرائط پر اعتراض

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل ایک مذاکراتی وفد قطر روانہ کر رہا ہے تاکہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق تازہ ترین تجویز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری جاری رکھتے […]

آگ پر ماتم، شبیہ روضہ اور ذوالجناح — یومِ عاشور کی منفرد روایات

یومِ عاشور کا دن جب آتا ہے تو پاکستان بھر میں ہر شہر، ہر بستی اور ہر کوچہ کربلا کا منظر پیش کرتا ہے۔ اس دن نہ صرف سوگ منایا جاتا ہے بلکہ ہر علاقے کی اپنی مخصوص اور دل کو چھو لینے والی روایات ہوتی ہیں۔ کہیں ماتمی جلوسوں میں سینہ کوبی ہوتی ہے، […]

کراچی: لیاری میں منہدم عمارت سے مزید 2 لاشیں برآمد، اموات 25 ہوگئیں

کراچی کے علاقے لیاری، بغدادی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے رات گئے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ادارے نے ڈیڑھ سالہ بچی کی لاش نکالی، جس کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی ہے۔ جس کے بعد اموات 25 ہوگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، اور ملبے […]

ملک بھر میں یومِ عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ، موبائل سروس جزوی معطل

آج ملک بھر میں یومِ عاشور (10 محرم الحرام) نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ آج کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت تمام […]

صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر پیغام، حضرت امام حسین کی قربانی مشعلِ راہ قرار

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں حضرت امام حسین رضی اللہُ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی […]

وہ ہماری زبان بولتے ہیں، ظہران ممدانی کی محبت کی کہانی نے نوجوانوں کے دل جیت لئے

نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نہ صرف اپنی سیاست بلکہ اپنی محبت بھری زندگی کے باعث بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بھارتی نژاد فلم ساز میرا نائر اور ممتاز دانشور محمود ممدانی کے بیٹے ظہران ممدانی نے اپنی اہلیہ، راما دواجی سے ہِنج ایپ پر ملاقات کی […]

آسٹریلیا میں نامعلوم افراد نے یہودیوں کی عبادت گاہ کو آگ لگا دی

آسٹریلوی شہر میلبورن میں ایک اسرائیلی ریسٹورینٹ اورایک یہودی عبادت گاہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے آگ لگا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے اور آسٹریلوی حکام کے مطابق، جمعہ کی شام عبادت گاہ پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی گئی جبکہ قریبی ریسٹورانٹ پر بھی مظاہرین نے حملہ کیا۔ تقریباً آدھے […]

ملک بھر میں 9 محرم کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

ملک بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں 9 محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، شہر شہر ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ اسلام آباد میں 9 محرم کا جلوس اختتام پذیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد […]