امریکہ میں آگ بجھانے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو فائر فائٹرز ہلاک

امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے […]

ٹرمپ نے ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا مشروط اشارہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”فاکس نیوز“ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایران کے ایٹمی پروگرام، علاقائی صورتحال اور مستقبل کے ممکنہ معاہدوں پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امن کے راستے پر چلنے کا فیصلہ کرے تو امریکہ اقتصادی پابندیاں ختم کرنے پر غور […]

غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 88 فلسطینی شہید اور 365 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حملوں کا نشانہ پناہ گزین کیمپ، رہائشی مکانات اور خیمہ بستیاں بنے، جہاں نہتے فلسطینیوں نے بمباری سے بچنے کے لیے پناہ […]

ایران کا اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی پر عمل درآمد پر شک و شبہات کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس رابطے میں ایران، امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ، دو طرفہ […]

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں […]

چین میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ریسکیو کرنے کی حیران کن ویڈیو

چین کے شہر گوانگ ژی میں سیلاب میں پھنسے نوجوان کو 1 منٹ میں ڈرون کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر سب حیران رہ گئے، جنوبی چین میں گزشتہ دو دنوں کے دوران یونان، گوئی ژو، گوانگ ژی، اور حائنان میں 13 مرکزی دریا طوفان کی زد میں آئے اور ان […]

پشاور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، جہاں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خودکش حملہ آور سمیت 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ملک دشمنوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شمشتو […]

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

انڈونیشیا کے سوکارنو ہٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ شدید موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ جو مقامی ایئرلائن باتک ایئر کی پرواز پر تھا، ہفتے کے […]

سعودی وزیر دفاع سے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا ٹیلی فونک رابطہ

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ایرانی فوجی سربراہ میجر جنرل عبد الرحیم موسوی نے اتوار کے روز پہلی بار براہِ راست فون پر بات چیت کی۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے کے دوران دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں […]

چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ (3.4 ارب) ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک […]