ایرانی سیکیورٹی اداروں نے تہران سے موساد کا دہشت گردی سیل پکڑ لیا

اسرائیل کی دہشتگرد تنظیم موساد اب بھی ایران میں کارروائیوں میں مصروف ہے، ایرانی سیکیورٹی اداروں نے تہران سے موساد کا دہشت گردی سیل پکڑ لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد چار سے زیادہ ہے۔ ایران کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک دہشت گرد […]

پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر پاکستان کا مؤقف جاری کردیا، جس میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں فریقین سے جنگ […]

امریکی صدر اپنے مواخذے کی بات پر خاتون رکن کانگریس پر برس پڑے

اپنے مواخذے کی بات پر ٹرمپ خاتون رکن کانگریس پر برس پڑے، کہا جاؤ میرے مواخذے کی کوشش کرو۔ الیگزینڈریا وکاسیو کانگریس کی سب سے بے وقوف رکن ہیں، یہ میرے مواخذے کا کہہ رہی ہیں، یہ کام کرپٹ ڈیموکریٹس پہلے ہی 2 بار کرچکے ہیں۔ الیگزینڈریا بس ان لوگوں سے زیادہ پڑھی لکھی ہے […]

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست، بھارت نے ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔ پانچ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں کھیل کے پانچویں دن انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا۔ انگلینڈ نے پانچویں دن کا آغاز 21 رنز […]

تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن

تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر فتح کا جشن منایا۔ عوام نے ایرانی فوج کے حق میں شدید نعرے لگائے اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے بعد تہران میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انقلاب اسکوائر پر جمع […]

سینٹرل جیل خیرپور میں قیدی کا قتل: انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل، جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 افسران معطل

سینٹرل جیل خیرپور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک قیدی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا اور 3 فرار ہوگئے، واقعے کی انکوائری کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جبکہ غفلت برتنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت […]

اسرائیل کو اصل ڈر ایران کی جوہری بم سے تھا، خورشید قصوری

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور سابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے ایران-اسرائیل جنگ، علاقائی سیاست، اور امریکہ کے کردار پر تفصیلی تبصرہ کیا۔ خورشید قصوری کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور مودی نے اپنی […]

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پیزیشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ وزیراعظم شہباز شریف نے […]

سابق وزیراعظم پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ ترجمان زرداری ہاؤس کے مطابق سردار تنویر الیاس، علی شان سونی اور احمد صغیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی ملاقات ہوئی، جس میں گورنر پنجاب، سینیٹر سلیم […]

ایران کے ایٹمی سائنسدان اسرائیلی حملوں کا نشانہ، کون کون شہید ہوا؟

ایران اور اسرائیل کی حالیہ جنگ میں تہران کا ایٹمی پروگرام صیہونی حملوں کا براہِ راست نشانہ بنا۔ اسرائیلی حملوں نے نہ صرف ایران کے جوہری سائنسدانوں کو نشانہ بنایا بلکہ ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت بھی اس جارحیت کی زد میں آ گئی۔ یہ حملے اس کے سائنسی اور دفاعی ڈھانچے پر گہرا وار […]