امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا کیوں کہ امریکی وفاقی جج نے ان کا حکم معطل کرتے ہوئے شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ جب کہ وائٹ ہاؤس نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے […]
امریکی ترجمان وائٹ ہاؤس نے نوبیل امن انعام کے فیصلے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کمیٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ’’امن کے بجائے سیاست کو ترجیح دی ہے‘‘۔ نوبیل کمیٹی نے رواں سال کا امن انعام وینزویلا کی حزبِ اختلاف کی رہنما ماریا کورینا مچادو کو دیا ہے۔ کمیٹی کے مطابق، […]
نوبل کمیٹی نے رواں سال کا نوبیل امن انعام وینزویلا کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والی رہنما ’ماریا کورینا مچاڈو‘ کو دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے عوام کے جمہوری حقوق کے فروغ کے لیے اُن کی انتھک جدوجہد اور آمریت سے جمہوریت کی جانب ایک منصفانہ اور پُرامن انتقالِ اقتدار کے لیے […]
بھارت نے افغانستان کے ساتھ اپنے مکمل سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے کابل میں اپنے ٹیکنیکل مشن کو باضابطہ طور پر سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعہ کی صبح اپنے افغان […]
واشنگٹن: امریکا نے غزہ میں حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اہلکار بین الاقوامی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوں گے جس میں اس معاہدے کے شراکت دار ممالک، این جی اوز اور نجی شعبے کے افراد بھی شامل […]
اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیرِ قومی سلامتی اتمار بن گویر نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کی جماعت حکومت سے علیحدہ ہو جائے گی اور حکومت گرانے کے لیے ووٹ دے گی۔ ٹائمز آف […]
جمعہ کی صبح اسرائیلی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں دو سال سے جاری تباہ کن جنگ کا خاتمہ اور حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالیوں کی رہائی ہے۔ اس اقدام […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے غزہ کی جنگ ختم کرادی ہے اور مشرق وسطیٰ میں تاریخی امن معاہدہ طے پا چکا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”ہم پیر یا منگل تک تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی یقینی بنا دیں […]
انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ نے ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے فوراً بعد حماس کو مکمل طور پر ختم کر دینا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اسموٹریچ […]
حماس کی جانب سے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر دستخط کیے جانے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان مہینوں سے جاری خونی تنازع کے بعد بالآخر جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ […]