پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی برطانیہ آمد پر ہنگامے کی اطلاعات

برطانیہ کے شہر پورٹس ماؤتھ میں پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو اس وقت عجیب صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑا جب مظاہرین نے نوجوان کھلاڑیوں کو غلطی سے پناہ کے طلب گار سمجھ لیا۔ یہ واقعہ منگل کی شام میریئٹ ہوٹل کے باہر پیش آیا جہاں پاکستانی ٹیم قیام پذیر تھی۔ تقریباً 30 سے 40 افراد ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ غیر ملکی افراد ایک کوچ کے ذریعے وہاں پہنچے ہیں، جس کے بعد پولیس کو شام ساڑھے 6…

Read More

ایران کا آبنائے ہرمز کے ممنوعہ علاقے کا دائرہ بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب تک وسیع کرنے کا اعلان

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے ممنوعہ بحری علاقے کا دائرہ کار بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب کے بعض حصوں تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق نئے محدود علاقے کی درست حدود اور نقاط بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے ممنوعہ بحری علاقے کا دائرہ کار ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار سے بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب کے بعض حصوں تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ پاسداران…

Read More

دو اسرائیلی بھائی مغربی کنارے میں آبادکاروں کے لیے زمین ہتھیانے کی مہم کیسے چلا رہے ہیں؟

مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے اور نئی غیر قانونی بستیوں کے قیام کا ایک نیا اور تیز ترین طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق، اس مہم کے مرکزی کردار ’لیبی کنسٹرکشن اینڈ انفراسٹرکچر‘ نامی کمپنی کے مالک دو اسرائیلی بھائی، الیاو لیبی اور ہارل ’کوکو‘ لیبی ہیں، جو پری فیبریکیٹڈ یعنی پہلے سے تیار شدہ عارضی گھر اور ڈھانچے بنا کر بغیر کسی سرکاری اجازت کے فلسطینیوں کی چراگاہوں اور زرعی زمینوں پر نصب کر…

Read More

برمنگھم ٹیسٹ: بیٹنگ لائن پھر ناکام، گرین شرٹس پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج برمِنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں گرین شرٹس پہلی اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی ہے۔ گزشتہ دو میچز بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہونے کے بعد ٹیم میں چار تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، اس کے باوجود گرین شرٹس انگلش بالرز کی تباہ کُن بولنگ کے سامنے پریشانی کا شکار نظر آئی۔ ایجبسٹن میں جاری ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی…

Read More

سندھ کے تمام اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کی کمی

سندھ بھر کے تمام اسکولوں کے اوقاتِ کار میں ایک گھنٹے کی کمی کر دی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن اور سرکلر جاری کر دیا ہے، جس کے تحت نئے اوقاتِ کار کا اطلاق صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر فوری طور پر ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو تعلیمی سرگرمیوں کے دوران سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی وزیرِ تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام کے…

Read More

انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش سے بچنے کی جنگ: پاکستانی کرکٹ اسکواڈ میں چار تبدیلیاں، تین کا ڈیبیو

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جہاں اس نے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 103 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 194 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ ٹیسٹ سیریز ہاتھ سے نکلنے کے بعد قومی ٹیم کا بنیادی ہدف اب خود کو وائٹ واش کی شرمندگی سے بچانا ہے۔ لائیو ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق…

Read More

‘انتخابات نہ ہونے تک میئر اور چیئرمین انتظام سنبھالیں گے’: سندھ کے بلدیاتی نظام میں اہم ترامیم کا مسودہ تیار

سندھ حکومت نے ’بلدیاتی ایکٹ 2013‘ میں جامع ترامیم کا مسودہ تیار کر لیا ہے، نئے ’سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026‘ کو آج دو بجے ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان مجوزہ ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کیا جا چکا ہے۔ اس ترمیمی بل کا بنیادی مقصد میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے اختیارات کو بالکل واضح کرنا اور بلدیاتی کونسلوں و صوبائی محکموں کے درمیان رابطہ کاری کے نظام…

Read More

این سی سی آئی اے نے میر رضا کے کرپٹو کرنسی اثاثوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقتول کا کرپٹو کرنسی ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کرپٹو ایجنسی سے میر رضا کا چھ ماہ کا کرپٹو ڈیٹا مانگا گیا تھا جو اب حاصل کر کے تحقیقاتی کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کو بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کی تفصیلی معلومات کو سادہ الفاظ میں…

Read More

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان اسمبلی نااہل قرار

الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی کی، نااہلی گوشوارے جمع کرانے تک برقرار رہے گی اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 3 سابق ارکان اسمبلی کو کسی بھی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل قرار دیے جانے والوں میں صاحبزادہ محمد حامد رضا، عبداللطیف اور زرتاج گل شامل ہیں۔ تینوں سابق ارکان نے مالی سال 2024-25 کے اپنے گوشوارے مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق ارکان…

Read More

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی: خام تیل سو ڈالر کے قریب، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور حملوں میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی، جبکہ مہنگائی کے خدشات کے باعث ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی محتاط رجحان دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو برینٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل چوتھے سیشن اضافہ ہوا اور ابتدائی کاروبار میں قیمت ایک ڈالر سے زائد بڑھ گئی۔ برینٹ کروڈ کے مستقبل کے سودے 1.57 ڈالر اضافے کے بعد 99.49 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جو جون کے اواخر کے…

Read More