جسم کو پانی کی کتنی ضرورت ہے؟ حساب لگانے کا طریقہ

جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے پانی بنیادی ضرورت ہے، لیکن اکثر لوگوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں دن بھر میں کتنا پانی پینا چاہیے۔ ماہرین کے مطابق پانی کی ضرورت ہر شخص کے لیے ایک جیسی نہیں ہوتی بلکہ عمر، جسمانی سرگرمی، موسم اور صحت کی حالت کے مطابق اس میں فرق آ سکتا ہے۔ انسانی جسم کے لیے روزانہ پانی کی مناسب مقدار کا تعین کرنا ایک ایسا اہم موضوع ہے جس پر طبی ماہرین بار بار روشنی ڈالتے ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے میڈیکل اسکول…

Read More

سوشل میڈیا پر دولت کا دکھاوا کرنے والی یوٹیوبر کے گھر چوری

سوشل میڈیا پر اپنی لگژری زندگی، سونا، ہیرے اور نوٹوں کی گڈیاں دکھانا ایک بھارتی انفلوئنسر کو خاصا مہنگا پڑ گیا۔ تمل ناڈو کے کنیاکماری سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر مدھومیتا کے گھر نامعلوم چوروں نے ان کے گھر کا صفایا کرتے ہوئے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔ مدھومیتا سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے 4 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ وہ اکثر انسٹاگرام ریلز اور تصاویر میں اپنی پرتعیش زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی…

Read More

28 سال فن کی خدمت کے بعد پاکستانی اداکارہ مسکان ملک بادام دودھ بیچنے پر مجبور

کوئٹہ میں تقریباً 28 سال تک ٹی وی، تھیٹر اور اسٹیج کے ذریعے لوگوں کو محظوظ کرنے والی معروف فنکارہ مسکان ملک آج اپنے گھر کا چولہا جلانے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے باہر بادام دودھ فروخت کر رہی ہیں۔ مسکان ملک نے صرف 14 سال کی عمر میں فن کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ کئی برس تک انہوں نے ٹی وی اور تھیٹر پر کام کیا اور اپنے فن سے کوئٹہ کے لوگوں میں اپنی پہچان بنائی۔ ایک وقت تھا جب ان کی پرفارمنس پر تالیاں بجتی تھیں،…

Read More

غزہ کی حمایت پر جیل جانے والی مشہور شخصیات

امریکی اداکارہ سوسن سارینڈن اور ’ہیکس‘ کی اداکارہ ہانا آئن بائنڈر کو غزہ کے حق میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔ دونوں اداکارائیں نیویارک میں ہونے والے مظاہرے میں شریک تھیں۔ فلسطین اور غزہ کی پٹی پر جاری تباہ کن جنگ کے بعد سے بین الاقوامی سطح پر فنکاروں، موسیقاروں اور نامور شخصیات کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض نے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے براہِ راست سڑکوں…

Read More

پی سی بی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ‘افغانستان پریمیئر لیگ’ میں کھیلنے کی اجازت نہ ملنے کی خبریں

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں شرکت کے لیے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ یعنی این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ لیگ رواں سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے یہ قدم دو…

Read More

ایشین گیمز: جیولن تھرو فائنل، ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل حاصل کرنے میں ناکام

ایشین گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر میڈل حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے، جو 80.29 میٹر کی تھرو کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہے، انہوں نے 6 میں سے صرف 2 تھروز مکمل کیں جب کہ سری لنکا کے رمیش پتھراگے نے 88.55 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ جاپان کے شہر ناگویا میں جاری ایشین گیمز کے جیولین تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر علی نے حصہ لیا تاہم ایونٹ…

Read More

ایشین گیمز : قومی ہاکی ٹیم عمان کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جاپان کے شہر کاکامیگارا میں کھیلے گئے ایشین گیمز ہاکی کے پول بی کے آخری میچ میں پاکستان نے عمان کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اسکور کی، جبکہ سفیان نے دو گول کیے۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیگر دو گول بھی اسکور کیے گئے، جس کے باعث پاکستان نے عمان کے…

Read More

نیتن یاہو اور یو اے ای کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے: اماراتی سرکاری خبر ایجنسی کی تصدیق

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر بات چیت کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اماراتی سرکاری خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم (وام) نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اماراتی صدر سے ملاقات کی۔ اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ نیتن یاہو کے دورے کی متحدہ عرب امارات کی…

Read More

طالبہ سے مبینہ زیادتی: بھارت میں طلبہ کا احتجاج پرتشدد ہوگیا، گاڑیاں نذرِآتش، یونیورسٹی تہس نہس

بھارتی پنجاب کے شہر پھگواڑا میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے طلبہ نے گرلز ہاسٹل میں ایک طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کی اطلاعات پر شدید احتجاج کیا، جو بعد ازاں پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے یونیورسٹی کی املاک کو نقصان پہنچایا، کھڑکیوں کے شیشے اور گملے توڑ دیے جبکہ بعض اشیا اور گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔ احتجاج کے باعث جالندھر-پھگواڑا نیشنل ہائی وے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے بند رہا، تاہم پولیس نے بعد میں این ایچ 44 کھول دیا۔…

Read More

برطانیہ میں امریکی بیس پر حملے کی کوشش کے پیچھے ایران ہوسکتا ہے: برطانوی اخبار

برطانیہ کی انسدادِ دہشت گردی پولیس گلوسٹر شائر میں امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ایئر بیس فیئر فورڈ کو نشانہ بنانے کی مبینہ سازش کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق تفتیش کاروں کو ایران کے ممکنہ ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ واقعے کے سلسلے میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی انسدادِ دہشت گردی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گلوسٹر شائر میں واقع فیئر فورڈ ایئر بیس کو نشانہ بنانے…

Read More