‘کیا تم چھولے بیجنے آئے تھے’: وسیم اکرم کی بابر اعظم کے دوبارہ کپتان بننے کے فیصلے پر تنقید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے دوسری مرتبہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسٹار بیٹر کو صرف بطور کھلاڑی کھیلنا جاری رکھنا چاہیے تھا اور دوبارہ کپتانی نہیں لینی چاہیے تھی، لیڈز ٹیسٹ کے بعد اتنا کچھ ہوگیا اور کپتان کو پتہ ہی نہیں چلا، بابر اعظم لاعلم تھے، وہ یہاں چھولے بیجنے آئے تھے۔ اتوار کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں ایک چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب…

Read More

علیمہ خان اپنی رہائش گاہ سے گرفتار، کوٹ لکھپت جیل منتقل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کو پولیس نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اپنے گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھیں کہ لٹن روڈ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کی گاڑی لٹن روڈ تھانے میں کھڑی ہے، جبکہ پولیس نے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا ہے۔ علیمہ خان کی…

Read More

آج سے حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے نظام سے باہر ہوگئی: وفاقی وزیرِ توانائی کا اعلان

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت نے بجلی کی خرید و فروخت سے متعلق نیا نظام رائج کردیا ہے اور آج سے حکومت بجلی کی خرید و فروخت کے نظام سے عملی طور پر خود کو باہر کر رہی ہے۔ اویس لغاری نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے خود بجلی کی خرید و فروخت کریں گے، اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی۔ وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیح…

Read More

جب تک پیٹرولیم لیوی کا بھتہ جاری رہے گا، احتجاج نہیں رُکے گا: امیر جماعتِ اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پیٹرول لیوی کا بھتہ جاری رہے گا، احتجاج بھی جاری رہے گا۔ جماعت اسلامی نے اسلام آباد لانگ مارچ آج سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے قافلے بذریعہ ٹرین کراچی سے ملتان پہنچیں گے، جس کے بعد لاہور اور اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔ مظاہرین کا آخری پڑاؤ ڈی چوک ہوگا۔ لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت ایک بار پھر کنٹینرز کا شہر بن گیا…

Read More

کوہاٹ: پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کوہاٹ پرانا پولیس لائنز خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس نے کہا ہے کہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کوہاٹ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے مسجد پولیس لائنز پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا، دھماکے کے بعد…

Read More

کوہاٹ دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کا افغان طالبان سے کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر دہشت گردوں کے ٹھکانے، بھرتی اور معاونت کا ڈھانچہ پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ وزارتِ اطلاعات نے ذبیح اللہ مجاہد کی پاکستان کو دھمکی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ حملے کی مذمت کے ساتھ دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے کوہاٹ پولیس لائنز پر دہشت گرد حملے…

Read More

حکومت کا تمام فعال پٹرول پمپس کو فیول سبسڈی اسکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی خصوصی فیول سبسڈی اسکیم پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت نے اسکیم کی رسائی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام فعال پٹرول پمپس کو نظام میں شامل کرنے اور انٹرنیٹ سے محروم علاقوں میں ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم کرنے کی سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم پر عمل درآمد اور اب تک کی…

Read More

کوہاٹ میں دہشت گردی کے تانے بانے بھی افغانستان سے جا ملے

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردہ حملے کی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن کے مطابق واقعے کے تانے بانے سرحد پار افغانستان سے مل گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں حملے میں ملوث خودکش بمبار کی شناخت مطیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک افغان شہری تھا، جبکہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔ جمعہ کو کوہاٹ میں واقع پولیس لائنز پر ہونے والے دہشت گرد حملے…

Read More

پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام: محسن نقوی کا اسکول کرکٹ کو ملک بھر میں پھیلانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایت پر ملک بھر میں اسکول کرکٹ کا دائرہ کار پھیلانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ قومی سطح پر ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔ اس منصوبے کے تحت پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کا دوسرا سیزن شروع ہو رہا ہے، جس کا پہلا اوپننگ میچ ہفتے کے روز بیکن ہاؤس اور ایچیسن کالج کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ اس خاص…

Read More

ٹرمپ کا ملازمتی ویزا کی ایک لاکھ ڈالر فیس میں مزید ایک سال کی توسیع کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کے لیے ’ایچ ون بی‘ ویزا فیس میں 1 لاکھ ڈالر اضافے سے متعلق صدارتی حکم نامے کی مدت مزید ایک سال بڑھا دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس فیس کے نفاذ کو امریکی عدالتوں میں پہلے سے ہی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایچ ون بی ویزا کے ذریعے امریکی ادارے دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور ماہر افراد کو اپنے ہاں ملازمت دے سکتے ہیں۔ اس اسکیم…

Read More