سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے، یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف حوثیوں کے زیرِ قبضہ جنوبی، وسطی اور شمالی صوبوں میں واقع مختلف مواضع پر پے در پے فضائی حملے کیے ہیں، جبکہ یم،ن کی سرکاری افواج نے حوثی باغیوں کے پانچ ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن کے حوثی گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ”سعودی طیاروں“ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران یمن کے سات صوبوں پر 129 فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک بیان میں کہا کہ ان حملوں میں…

Read More

حکومت کا بائیک، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیتے ہوئے بائیک، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے، پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور اس کے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر…

Read More

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ، حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج شام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی ہے۔ بیان کے…

Read More

مشکوک انجری اور ڈسپلن ایشوز: امام الحق پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی مشکوک انجری کے خلاف ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں انجری اور ڈسپلن کے معاملے پر ٹیسٹ اوپنر پر پابندی کا امکان ہے جب کہ وہ آئندہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے دوران امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث وہ میچ کی دونوں اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں اترے۔…

Read More

افغانستان پھر القاعدہ کا مرکز بننے لگا، امریکی اخبار کا 14 صوبوں میں موجودگی کا دعویٰ

امریکی اخبار دی واشنٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کی حکومت کے دوبارہ قیام اور 2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے بعد القاعدہ نے ایک بار پھر ملک میں اپنے تربیتی مراکز قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ امریکی اور مغربی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ اقوام متحدہ کی دہشت گرد گروہوں پر نظر رکھنے والی ٹیم کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 برس کے دوران القاعدہ اور اس سے وابستہ گروہوں نے افغانستان میں کم از کم 8 تربیتی مقامات قائم کیے ہیں۔ واشنٹن پوسٹ…

Read More

ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین رینکنگ، قومی ٹہم پہلی بار نویں نمبر پر آگئی

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم تاریخ کی بدترین رینکنگ پر پہنچ گئی ہے، قومی ٹیم پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر آگئی ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی، جس کے بعد 10 ٹیموں پر مشتمل ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم 9ویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ قومی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں یہ اب تک کی بدترین رینکنگ ہے۔ قومی ٹیم گزشتہ 20 ٹیسٹ میچز میں صرف 7 کامیابیاں حاصل کرسکی ہے، جبکہ مسلسل ناقص کارکردگی…

Read More

بیرون ملک پڑھائی کا خواب: مڈل کلاس طلباء کے لیے وظائف اور اسکالرشپ کا آسان طریقہ

بیرون ملک جاکر دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پڑھنا ہر متوسط خاندان کی بڑی خواہش ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر لوگ مہنگی فیسوں اور پیسوں کی کمی کی وجہ سے یہ سوچ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں۔ اگر طلباء اور ان کے والدین تھوڑی سی سمجھداری سے کام لیں اور وقت پر تیاری شروع کریں، مناسب اسکالرشپ تلاش کرے اور ویزا قوانین کو سمجھے تو بیرونِ ملک تعلیم کا خرچ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے اور مڈل کلاس گھرانے…

Read More

سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن ادائیگی کا فیصلہ

سندھ حکومت نے یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی ادائیگی کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ تمام محکموں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت پنشن اور میڈیکل ری ایمبرسمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری سروسز، سیکریٹری صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران یکم جنوری 2027 سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے روز ہی پنشن کی…

Read More

بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک نیا سفری ہدایت نامہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت 14 ستمبر 2026 سے بیرون ملک جانے والے تمام مسافروں کے لیے ’نادرا‘ کا جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 ستمبر کے بعد مسافروں کو نادرا کے جاری کردہ ویکسینیشن ریکارڈ کے بغیر بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کے لیے لازمی قرار دی گئی ویکسینز میں پولیو، گردن توڑ بخار (میننجائٹس)، یلو فیور…

Read More

برمنگھم ٹیسٹ میں بھی شکست: انگلینڈ نے پہلی بار پاکستان کو وائٹ واش کردیا

انگلینڈ نے برمنگھم ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ہوم سیریز وائٹ وائش کردیا اور 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی ہے۔ قومی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 130 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ہے۔ برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بولرز نے جارحانہ انداز میں بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے دونوں انگلش اوپنرز کو پہلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا…

Read More