پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟
پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
وفاقی حکومت نے 18 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔
اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 325 روپے 43 پیسے تھی، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
واضح رہے کہ 20 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی جب کہ 9 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ کمی ہوئی، جب کہ 12 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ٹرانسپورٹ، مال برداری اور دیگر شعبوں کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی مختلف اشیا کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔