حکومت اور شوگر مالکان میں معاملات طے، چینی کی قیمت 165 روپے کلو مقرر

0 minutes, 0 seconds Read

حکومت اور شوگر مالکان کے درمیان معاملات طے پاگئے، جس کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور شوگر مالکان کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں، جس کے تحت عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔

وزارت غذائی تحفظ کے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شوگر ملوں کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں اب چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو گرام مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ نے مزید کہا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اس فیصلے کی روشنی میں عوام کو سستی چینی کی دستیابی یقینی بنائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں چینی 200 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہورہی ہے جس کی وجہ شوگر مافیا کا گٹھ جوڑ ہے جو ذخیرہ اندوزی اور دیگر حربوں سے چینی کی قیمت بڑھارہا ہے، حکومت چینی کی قیمت میں کمی کے لیے چینی کی امپورٹ پر عارضی طور پر ٹیکسز ختم کردیے ہیں مگر تاحال قیمت میں کمی نہیں آرہی۔

ہول سیلرز ایسوسی ایشن نے امپورٹ پر ٹیکس ختم کرنے کے بجائے حکومت سے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اور گوداموں پر چھاپے مارنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کریک ڈاؤن سے چین کی قیمت میں واضح کمی آجائے گی۔

Similar Posts