ایرانی قوم کی ہمت اور استقامت نے دنیا کو حیران کردیا، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور ثابت قدمی نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی نظریں اس وقت ایران میں جاری صورتحال پر مرکوز ہیں، جبکہ بڑے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، تاہم اسے روکنا ضروری ہے۔

ماسکو میں بین الاقوامی ماہرین کے والڈائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی حملوں کے سامنے ایرانی قوم کی بہادری، شجاعت اور ثابت قدمی کو سراہا۔

پیوٹن نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ ایران میں کیا ہورہا ہے، جبکہ ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ بڑے ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، تاہم ایسے ہتھیاروں کے استعمال کو روکنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پر دنیا بھر میں گہری نظر رکھی جارہی ہے اور ایران کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

Related posts