ترک سفیر کی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سے ملاقات
پاکستان میں ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے آج وزیرِ مملکت و وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران ڈیجیٹل شعبے میں ہونے والی پیش رفت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اطلاعاتی ماحول میں پیدا ہونے والے نئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈیجیٹل گورننس اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔