پاکستان کی کلین سوئپ پر نظریں، سری لنکا سے آخری ٹی 20 آج ہوگا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس میں قومی ٹیم کی نظریں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔

راولپنڈی میں کھیلا جانے والا یہ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔

قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

سیریز کے آخری میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سفیان مقیم اور عرفات منہاس کو پلیئنگ الیون میں شامل کرکے موقع دیا جا سکتا ہے۔

پاکستانی ٹیم پہلے ہی سیریز جیت چکی ہے، تاہم تیسرے میچ میں کامیابی کے ساتھ شاہین سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیں گے۔

دوسری جانب سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کی کوشش کرے گی۔

Related posts