اداکارہ سکینہ خان کی دوسری شادی، تصاویر وائرل
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ سکینہ خان نے امریکا میں دوسری شادی کرلی ہے۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
سُکینہ خان نے امریکہ میں ایک روایتی تقریب میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔
اس موقع پر اداکارہ نے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جبکہ انکے شوہر نے سفید رنگ کی شیروانی میں نظر آئے۔

اداکارہ نے اپنے دولہا کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
سکینہ خان کی اس سے قبل 2021 میں بھی شادی ہوچکی ہے۔ اس وقت بھی انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، تاہم یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا۔

اب اداکارہ نے دوسری شادی کے بعد زندگی کا نیا آغاز کیا ہے۔ ان کے نئے شریکِ حیات کے بارے میں فی الحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ سکینہ خان مختلف ڈراموں کے علاوہ اشتہاری مہمات میں بھی کام کرچکی ہیں۔ وہ اپنے کرداروں میں مختلف انداز اپنانے کے لیے جانی جاتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سکینہ خان شادی کے بعد اپنی ذمہ داریوں اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے کچھ عرصے کے لیے شوبز سے دور رہیں گی۔
اداکارہ کی شادی کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کے بعد مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھی دیے جا رہے ہیں۔