میئر کراچی نے فاروق ستار کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ترجمان قرار دے دیا

0 minutes, 0 seconds Read

میئر کراچی نے فاروق ستار کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ترجمان قرار دے دیا، مرتضٰی وہاب نے کہا کہ
جو کہتے ہیں کہ گورنر وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے تو گھنٹا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی میں بھی ایم کیو ایم کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے۔

میئر مرتضٰی وہاب نے کراچی میں کے ایم سی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صرف گورنر کو لیکر آتا ہے اس کا پورا خرچہ سندھ حکومت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سوئے ہوئے شیر کو جگایا ہے، اب گورنر سندھ کو اپنا سو ارب کا وعدہ وفا کرنا ہوگا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی میں بھی ایم کیو ایم کریڈٹ لینا چاہ رہی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ 12 مئی کو جب آج ٹی وی پر حملہ ہوا اور معذور چیف جسٹس کو ایئر پورٹ میں بند کیا گیا تو ایم کیو ایم نے کیوں مذمت نہیں کی؟؟

میئر کراچی نے مزید کہا کہ ہیوی ٹریفک حادثات سے متاثرہ خاندان کو وکیل کی ضرورت ہو تو میں ان کا وکیل بننے کیلئے حاضر ہوں۔ ہیوی ٹریفک حادثات کی اموات کیخلاف آفاق احمد پرمقدمہ قانونی تھا۔

انھوں نے کہا کہ قانون کے خلاف کسی کو نہیں جانا چاہیئے، میں آفاق احمد بھائی کے اس اقدام میں ان کے ساتھ ہوں، ایم کیوایم پلاٹ دینے کے ساتھ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ وفاق سے بول کر ناردن بائی پاس ہیوی ٹریفک کیلئے بنوائے، وفاق کو کہے کہ لیاری ایکسپریس وے ہیوی ٹریفک کیلئے کھولے، ہم شاہراہ بھٹو پر ہیوی ٹریفک کو ضرور چلنے دیں گے۔

Similar Posts