ٹرائی سیریز کا تیسرا میچ: سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
راولپنڈی میں جاری سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہیں، جہاں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بہتر کارکردگی دکھانے اور سیریز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
میچ سے قبل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔
اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی اور میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے اس سے قبل سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو باآسانی 87 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی تھی۔