آفاق احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو لوگوں کو درخواست کی ہے کہ اپنے حق کے لیے نکلیں، میں نے نا انصافیوں کےخلاف شہریوں کو اپیل کی تھی۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو احتجاج کی دعوت دی، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صرف ٹریفک حادثات ہی نہیں بلکہ اور بھی نا انصافیاں ہوئی ہیں، تعلیم کے معیار کو بھیانک بنا دیا گیا۔ یہاں پورا سینٹر تبدیل کردیا جاتا ہے، نتائج بدل دیئے جاتے ہیں، یہاں کا طالب علم کس اذیت سے گزر رہا ہے اس کا جوابدہ کون ہے۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارا جو احتجاج ہے یہ بد عنوانیوں کے خلاف ہے، ہم حکومت کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، پرامن طریقے سے 12 اپریل کو سفید پرچم لے کرنکلیں، میں دوبارہ کہہ رہا ہوں یہ احتجاج پر امن ہے، کسی کو شر انگیزی پھیلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کراچی میں حادثے کے بعد 10 ڈمپر نذرآتش، ڈرائیورز کے احتجاج کے بعد 5 مقدمات درج، 19 افراد گرفتا
انھوں نے کہ کراچی میں ہر رنگ و نسل کے لوگ موجود ہیں، کراچی کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے، ہیوی ٹریفک کیلئے آواز اٹھائی تو مجھ پرالزامات لگائے گئے، میرے اوپر الزام لگایا مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے۔
آفاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبے کے پانی کے پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے، میں نے تمام لوگوں کو جمع کرنے کی کوشش کی تو مجھے مجرم قرار دے دیا گیا۔