پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
انڈر 19 ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
اتوار کو عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ کے میچ میں پاک بھارت مقابلے میں پاکستان نے بھارتی بیٹنگ کو دباؤ میں رکھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے حریف ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔
بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اننگز مکمل کرنے سے قبل 208 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے ارجن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو قابلِ ذکر مجموعے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور تینوں بولرز نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کیا۔
انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ابتدائی میچز جیت چکے ہیں۔
اس اہم میچ میں بھارت انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج مسقط میں کھیلا جارہا ہے