گلگت بلتستان میں مسافر گاڑی دریا میں جاگری، 10 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے یاسین ہندور جانے والی مسافر گاڑی مورکہ گاؤں کے قریب دریائے یاسین میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے تحصیل یاسین جارہی تھی کہ رات ساڑھے 7 بجے کے قریب مورکہ گاؤں کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر دریائے یاسین میں جاگری تاہم گاڑی میں سوار 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ مقامی رضا کاروں نے دریا سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جب کہ لاشوں کو سول اسپتال طاؤس منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے سول اسپتال گوپس پہنچایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال گاہکوچ منتقل کردیا گیا تاہم دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

Related posts