نئے صوبوں کا معاملہ: نواب شاہ میں محسن نقوی کی صدر زرداری سے اہم ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان نواب شاہ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں نئے صوبوں، ملکی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے نواب شاہ پہنچے، جہاں زرداری ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق معاملے پر گفتگو کی گئی، تاہم نئے صوبوں کے حوالے سے کسی فیصلے یا پیش رفت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتِ حال اور سیکیورٹی سے جڑے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

صدر مملکت سے ملاقات مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی زرداری ہاؤس سے روانہ ہوگئے۔ محسن نقوی خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ پہنچے تھے۔

وزیر داخلہ کی نواب شاہ آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Related posts