پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ سیریز میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ابتدائی منصوبے کے تحت یہ دورہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل تھا، تاہم دونوں کرکٹ بورڈز نے باہمی مشاورت سے دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اتفاق کیا، اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو شیڈول سے نکال دیا گیا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈز کا ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

سیریز کے شیڈول کے مطابق پہلا اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں ہوگا جبکہ باقی تین میچز 30 مئی، یکم جون، اور 3 جون کو لاہور میں ہوں گے۔ تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا جس پر کرکٹ شائقین میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

Similar Posts