برطانیہ نے ایران پر حملوں کیلیے امریکا کو اپنے فوجی اڈّے دینے کی منظوری دیدی

برطانیہ نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں میں مدد دی جا سکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی امریکی […]

اسکاٹ لینڈ میں برطانوی بحری اڈّے میں گھسنے کی کوشش پر ایرانی مرد و خاتون گرفتار

اسکاٹ لینڈ میں ایران سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو سنگیں الزامات پر حساس علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گرفتاری برطانیہ کے بحری اڈے فاسلین سے عمل میں لائی گئی تھی۔ گرفتار ہونے والے 34 سالہ مرد اور 31 برس کی خاتون کی شناخت ظاہر نہیں […]

کراچی؛ نوسربازوں نے نوجوان کا اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لیکر 9 لاکھ روپے سے محروم کر دیا

گلشن اقبال میں نوسربازوں نے نوجوان کا اے ٹی ایم کارڈ قبضے میں لے کر مختلف ٹرانزکشن کے ذریعے 9 لاکھ روپے سے محروم کر دیا جبکہ نوجوان کے والد نے عزیز بھٹی تھانے میں واردات سے متعلق درخواست جمع کرا دی۔ عزیز بھٹی تھانے میں میں درخواست گزار کامران خان چشتی نے پولیس کو […]

ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے غیرقانونی فارن کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو موچکو سے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کروڑوں مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل (سی بی سی) کراچی نے غیر قانونی فارن کرنسی اور […]

وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان سے ٹیلی فونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارک باد دی اور دونوں دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کے ساتھ عید الفطر کی مبارک […]

پاکستان ایک عظیم ملک ہے جس سے آیت اللہ خامنہ ای کو خاص لگاؤ تھا؛ ایرانی سپریم لیڈر

نو روز کے موقع پر ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا 9 صفحات پر مشتمل ایک تحریری پیغام سرکاری ٹی وی پر پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم نے روزے اور جہاد کو ایک ساتھ جاری رکھا، اللہ کا شکر ہے دشمن ٹوٹ چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ایران […]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیر اعظم کا آج قوم سے اہم خطاب متوقع

وزیراعظم شہباز شریف کا کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں معاشی صورتحال کفایت شعاری اقدامات اور پٹرولیم مصنوعات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار جائزے […]

اہم آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل سے باہر

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر نیتھن ایلس انجری کے باعث انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے باہر ہوگئے۔ وہ 11 مارچ کو ڈومیسٹک ون ڈے کپ فائنل میں پرانی ہیمسٹرنگ انجری کے دوبارہ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوئے۔ آئی پی ایل فرینچائنز چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کا اپنی ویب سائٹ […]

عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، بلوچستان، پنجاب، کشمیر اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ملک کے […]

ن لیگ کے سیاسی ڈھانچے میں تبدیلی، حمزہ شہباز کو وفاقی عہدہ اور اہم پارٹی پوزیشن ملنے کا امکان

مسلم لیگ (ن) قیادت نے سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو پنجاب میں اہم پارٹی عہدہ دینے پر غور شروع کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو مسلم لیگ (ن) کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق عید کے بعد مسلم لیگ ن کے سیاسی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے۔ اعلیٰ قیادت نے صوبے میں پارٹی […]