نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں شاداب خان کا شاندار کیچ، سوشل میڈیا پر چرچے

ملتان میں جاری نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ میں پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان کی شاندار فیلڈنگ کے چرچے ہیں، شاداب خان نے فہیم اشرف کی گیند پر پاکستان گولڈ کے اوپنر شمیل حسین کا ایک ہاتھ سے مشکل کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا، جس پر ساتھی کھلاڑیوں نے بھی انہیں خوب داد دی، جس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ منگل کو ملتان میں کھیلے جارہے نیشنل ون ڈے چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا…

Read More

عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے کسی بھی وقت شفا اسپتال منتقلی کا امکان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آج رات اڈیالہ جیل سے شفا اسپتال منتقلی کا امکان ہے، اس سلسلے میں اسپتال میں سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منتقلی سے قبل اسپتال کے کمرے اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں اور جیل انتظامیہ کی جانب سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شفا اسپتال میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے، جب کہ عمران خان…

Read More

بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، کپتان کون ہوگا؟ ہیڈ کوچ نے بتا دیا

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے، ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شان مسعود بھی میچ کے لیے بالکل فٹ ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کینٹ کاؤنٹی کرکٹ…

Read More

پنجاب حکومت کا لاہور میں ایک بار پھر بسنت منانے کا اعلان

لاہور میں ایک بار پھر بسنت کے رنگ بکھرنے والے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آئندہ سال 2027 میں بسنت مارچ کے دوسرے ہفتے میں منانے کا اعلان کردیا ہے۔ منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔ ان کے مطابق لاہور میں بسنت کا تہوار 12، 13 اور 14 مارچ 2027 کو زرق برق رنگوں کے ساتھ منایا جائے گا۔ مریم نواز کا کہنا…

Read More

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں کرادی گئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں ملاقاتیں کانفرنس روم میں ہوئیں، جہاں بانی پی ٹی آئی سے صحت اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی اور نورین نیازی کی ملاقاتیں کرادی گئیں، دونوں ملاقاتیں جیل کے کانفرنس روم میں ہوئیں۔ جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی،…

Read More

قتل بالسبب کا مقدمہ: کوکین کوئین انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد

کراچی کی مقامی عدالت نے قتل بالسبب کے مقدمے میں کوکین کوئین انمول عرف پنکی پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ منگل کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی کراچی میں ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف قتل بالسبب کے مقدمے کی سماعت ہوئی تاہم کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی نے صحت جرم سے انکار کردیا، اس کا کہنا تھا کہ مجھ پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔ عدالت نے مقدمے کے گواہان…

Read More

برطانوی اخبار نے پاکستان کو دنیا کے منفرد سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کر دیا

برطانیہ کے معروف اخبار دی ٹیلی گراف نے پاکستان کو 2026 کے لیے دنیا کے ان منفرد سیاحتی مقامات میں شامل کیا ہے جہاں قدرتی حسن، قدیم تاریخ اور مقامی ثقافت مل کر سیاحوں کو ایک مختلف تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ اخبار کے مطابق پاکستان خاص طور پر اپنے بلند پہاڑوں، خوبصورت وادیوں، تاریخی مقامات اور مہم جوئی کے مواقع کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے ایک منفرد سیاحتی مرکز بن سکتا ہے۔ دی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے خصوصی ٹریول فیچر کو معروف سفرنامہ نگار…

Read More

سپریم کورٹ کا عمران خان کو آج ہی شفاء اسپتال منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے دائر درخواست پر اہم فیصلہ سناتے ہوئے انہیں آج ہی شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے یہ واضح ہدایات بھی دی ہیں کہ اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنے کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان اور ان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی ہمراہ ہوں گے، جبکہ اسپتال کے تمام تر اخراجات وہ خود برداشت کریں گے۔ عدالت نے عمران خان کو…

Read More

روس کا نیا ‘ٹیلنٹ ویزا’ اور فوری شہریت کا وعدہ: کون اہل ہوگا؟

روس نے انتہائی ہنرمند غیرملکی افراد کے لیے ایک نیا ’’ٹیلنٹ ویزا‘‘ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے منتخب ماہرین کے لیے روس میں کام کرنے اور مستقل طور پر رہائش اختیار کرنے کا عمل پہلے کے مقابلے میں آسان اور تیز ہو سکتا ہے۔ یہ ویزا ان افراد کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے جن کی مہارتیں روس سائنس، ٹیکنالوجی، کاروبار، ثقافت یا کھیل کے شعبوں کے لیے اہم سمجھتا ہے۔ یہ نیا پروگرام روس کی وسیع تر ’’امپیٹری ایشن‘‘ پالیسی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ایسے…

Read More

واشنگٹن کے ساتھ خفیہ رابطوں کا دعویٰ، پاسدارانِ انقلاب کی تردید

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کردی ہے کہ واشنگٹن اور پاسداران انقلاب کی قیادت کے درمیان غیر سرکاری ذرائع سے رابطے جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ایرانی پاسداران انقلاب کے نمائندوں اور امریکی حکام کے درمیان کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے خبر رساں ادارے ’تسنیم‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب کے نمائندوں…

Read More