ملک گیر ہڑتال کی کال: پٹرول ڈیلرز نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ دیے

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے تمام دھڑے ہڑتال کے معاملے پر متحد ہو گئے ہیں۔ ڈیلرز نے حکومت کے سامنے تین مطالبات پیش کردیے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات منظور نہ کیے تو آج رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند کر دیے جائیں گے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مختلف دھڑوں نے متفقہ طور پر آج رات سے ہڑتال کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے حکومت کے سامنے تین اہم مطالبات رکھ دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈیلرز کا پہلا…

Read More

حوثیوں کی دھمکی؛ سعودی تیل کے ٹینکرز باب المندب سے واپس لوٹنے پر مجبور

یمن کے حوثی گروہ کی جانب سے سعودی عرب کا سمندری محاصرہ کرنے اور سعودی تیل لے جانے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد بحرِ احمر سے ایشیا جانے والے سعودی خام تیل کے دو بڑے ٹینکرز منگل کے روز واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ حوثیوں کی جانب سے جہاز رانی کی کمپنیوں کو خط کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی کہ کوئی بھی جہاز جو سعودی تیل لوڈ یا ان لوڈ کرے گا اس پر حملہ کیا جائے گا۔ اس صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…

Read More

بحری جہازوں پر حملے؛ ‘طاقت کے استعمال کا حق رکھتے ہیں’: پاکستان کی یمنی حوثی ملیشیا کو تنبیہ

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور بحریِ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کو دی جانے والی مسلسل دھمکیوں کی سخت اور واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفترِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ایسے اقدامات علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، بحری جہاز رانی کی آزادی کو متاثر کرتے ہیں، بین الاقوامی قانون کے اصولوں کو چیلنج کرتے ہیں اور عالمی تجارت کی بلا تعطل کی آمد و رفت کو خطرے میں ڈالتے ہیں“۔ دفترِ خارجہ…

Read More

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے شراب پی کر گاڑی چلانے کا جرم قبول کر لیا، جیل جانے کا خطرہ

آسٹریلیا کے مشہور کرکٹر ڈیوڈ وارنر ایک قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ سابق آسٹریلوی اوپننگ بلے باز نے شراب پی کر گاڑی چلانے کے الزام میں عدالت میں اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے۔ اس معاملے کے بعد ان کی سڈنی تھنڈر ٹیم کی کپتانی پربھی خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر کی جانب سے ان کے وکیل بوبی ہِل نے بدھ کے روز سڈنی کی مقامی عدالت میں جرم قبول کیا۔ 39 سالہ وارنر خود عدالت میں موجود نہیں تھے۔ یہ واقعہ اپریل کے مہینے میں…

Read More

ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب جوہری معاہدے کی اجازت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی سول نیوکلیئر معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب کو اپنے شہری ایٹمی پروگرام کے لیے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت حاصل ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، 30 سال پر محیط اس ممکنہ معاہدے میں امریکی کمپنیاں شامل ہوں گی اور ایک مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی کی تنصیب بھی قائم کی جا سکتی ہے۔ اس معاہدے کو امریکی کانگریس میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسے…

Read More

یوکرینی صدر نے عوام کے مطالبے پر آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا

یوکرین کے صدر ولودی میر زیلینسکی نے ملک میں چند دنوں سے جاری عوامی احتجاج کے بعد 60 سالہ آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ 43 سالہ میجر جنرل میخیلو ڈراپاتی کو یوکرینی فوج کا نیا کمانڈر ان چیف مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے یوکرینی عسکری قیادت میں کی جانے والی سب سے بڑی تبدیلی سمجھی جا رہی ہے۔ صدر زیلینسکی نے 60 سالہ اولیکسینڈر سیرسکی کی جگہ ڈراپاتی کو یہ اہم ذمہ داری سونپی…

Read More
پی آئی اے کو نیا روپ دینے کے لیے 'کینوا' کی مقابلے کی پیشکش پاکستان 

پی آئی اے کو نیا روپ دینے کے لیے ‘کینوا’ کی مقابلے کی پیشکش

دنیا بھر میں تصویریں اور گرافکس بنانے کی سہولت دینے والی نامور کمپنی کینوا نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کا برانڈ اور روپ بدلنے کے لیے ایک ملک گیر مقابلے کا پہلا قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے اس کام کے اخراجات خود اٹھانے اور جیتنے والوں کے لیے بھاری انعامی رقم دینے کی پیشکش کی ہے، جس کے ذریعے پاکستانی عوام کو قومی ایئرلائن کے نئے انداز کی تیاری میں شامل کیا جائے گا۔ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے لیے کینوا کے جنرل…

Read More

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارشیں اور سیلاب، 14 افراد جاں بحق 19 زخمی

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں، چھتیں اور دیواریں گرنے اور سیلابی ریلوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ ”جاں بحق ہونے والے افراد میں 6 مرد، 6 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد،…

Read More
نیتن یاہو کی نیویارک میں ممکنہ گرفتاری؛ کیا ایک شہر کا میئر کسی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرسکتا ہے؟ عالمی خبریں 

نیتن یاہو کی نیویارک میں ممکنہ گرفتاری؛ کیا ایک شہر کا میئر کسی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرسکتا ہے؟

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ستمبر میں نیویارک آمد پر ان کی گرفتاری کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح موقف اپنایا ہے کہ ”نیتن یاہو کو امریکا میں قیام کے دوران کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں کیا جائے گا“۔ اس تمام تر بیان بازی نے یہ اہم سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کیا نیویارک کا مقامی قانون کسی غیر ملکی سربراہ کو گرفتار کرنے کی اجازت دیتا ہے…

Read More

وزیراعظم آفس کے لیے نیا ’پی ایم او سسٹم‘ کس طرح کام کرے گا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید وزیراعظم آفس سسٹم (پی ایم او ایس) کا افتتاح کر دیا، جس کا مقصد وزیراعظم کی ہدایات پر بروقت عمل درآمد، نگرانی، فیصلہ سازی اور حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید وزیراعظم آفس سسٹم (پی ایم او ایس) کا افتتاح کر دیا، جس کے ذریعے وزیراعظم کے احکامات کے اجرا سے لے کر ان پر عمل درآمد، نگرانی اور تکمیل تک تمام مراحل…

Read More