خیبرپختونخوا پولیس میں تبدیلی کی تیاری؛ اختیارات محدود کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2026 کا نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پولیس کی خودمختاری محدود کرنے اور صوبائی حکومت کا کردار بڑھانے سمیت متعدد اہم تبدیلیوں کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ پولیس ایکٹ میں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتی، تبادلے اور پوسٹنگ کے طریقہ کار میں بھی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ نئے مسودے کے تحت آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت 3 افسران پر مشتمل پینل…

Read More

‘موٹرسائیکل مالکان کو ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والوں کو 10 دن میں ایک بار پیٹرول پر سبسڈی ملے گی’

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل والے ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والے ہر 10 دن میں ایک بار پیٹرول پر دی گئی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ شدید کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جانے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم نے ایک خصوصی سبسڈی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان…

Read More

سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔…

Read More

پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کی حمایت کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت اسلامی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری احتجاج اور دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں حمایت کی اپیل کردی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے کو سپورٹ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو خوش آمدید کہتے…

Read More

‘والد نے اسکیم کیا، گھر، گاڑی زیورات سب بیچ دیا’: میر رضا کی مبینہ چیٹ منظرِ عام پر

کراچی میں قتل ہونے والے میر رضا کے کیس میں ایک نیا موڑ آیا ہے، مقتول کی ایک برس پرانی مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے دوست کو بتایا تھا کہ ان کے والد نے ایسا اسکیم کیا کہ ایک ہی دن میں گھر، گاڑی اور زیورات تک فروخت کرنا پڑ گئے اور ڈیڑھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا، جس پر دوست نے انہیں تسلی دی تھی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ چیٹ ایک سال پرانی ہے جبکہ مقتول کے دوست کا…

Read More

جماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے مزید ایک روز کی مہلت مانگ لی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے رابطہ کرکے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا، جس کے بعد پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات منگل کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتوار کے روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور حکومت کی جانب سے…

Read More

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ، حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطہ کیا ہے اور یمن کے حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے آج شام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی ہے۔ بیان کے…

Read More

حکومت کا بائیک، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف دیتے ہوئے بائیک، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے لیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا اعلان کردیا ہے۔ دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے، پیٹرولیم لیوی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی اور اس کے باعث عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کا عوام پر…

Read More

بیرون ملک پڑھائی کا خواب: مڈل کلاس طلباء کے لیے وظائف اور اسکالرشپ کا آسان طریقہ

بیرون ملک جاکر دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں پڑھنا ہر متوسط خاندان کی بڑی خواہش ہوتی ہے، لیکن زیادہ تر لوگ مہنگی فیسوں اور پیسوں کی کمی کی وجہ سے یہ سوچ کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں کہ یہ ان کے بس کی بات نہیں۔ اگر طلباء اور ان کے والدین تھوڑی سی سمجھداری سے کام لیں اور وقت پر تیاری شروع کریں، مناسب اسکالرشپ تلاش کرے اور ویزا قوانین کو سمجھے تو بیرونِ ملک تعلیم کا خرچ کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے اور مڈل کلاس گھرانے…

Read More

بیرونِ ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے نادرا کا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک نیا سفری ہدایت نامہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت 14 ستمبر 2026 سے بیرون ملک جانے والے تمام مسافروں کے لیے ’نادرا‘ کا جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 ستمبر کے بعد مسافروں کو نادرا کے جاری کردہ ویکسینیشن ریکارڈ کے بغیر بیرونِ ملک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مسافروں کے لیے لازمی قرار دی گئی ویکسینز میں پولیو، گردن توڑ بخار (میننجائٹس)، یلو فیور…

Read More