قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

بیرون ملک سیاحت کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کے لیے قطر ایک ایسی سہولت فراہم کر رہا ہے جس کے تحت وہ پیشگی ویزا حاصل کیے بغیر ملک پہنچنے پر مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔ قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔ قطر کی وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی…

Read More

‘مذہب کے نام پر غیر قانونی قبضہ جاری نہیں رہ سکتا’: طلال چوہدری کا فضل الرحمان کو جواب

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور شہر کو ہر صورت تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے وفاقی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے، جس کے…

Read More

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا حیدرآباد کی کھمبوں والی سڑک پر گرینڈ پلان ‘مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا اعتراف ہے’

سندھ کے شہر حیدرآباد میں زیرِ تعمیر سڑک کا تنازع حکومتِ سندھ کے لیے امتحان بن گیا ہے۔ شدید تنقید کے بعد حکومتِ سندھ کی جانب سے وضاحتوں کے بعد یہ تسلیم کرنا کہ سڑک کے بیچوں بیچ کھمبے جان بوجھ کر چھوڑے گئے تھے، اب ایک نئے تنازع کا باعث بن گیا ہے۔ یہاں تک کہ وزیراعلیٰ سندھ کے اعتراف کی ویڈیو بھی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی…

Read More

پاکستان ایران ثالثی پر ‘محتاط انداز میں’ پُرامید ہے، ترجمان پاک فوج

پاکستان کی فوج نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ اور کشیدگی کم کرانے کے لیے اسلام آباد کی سفارتی کوششوں میں پیش رفت کے حوالے سے محتاط امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، تاہم ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو تنازع کے خاتمے کے بجائے اسے طول دینا چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو دیے…

Read More

انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی: حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب

پاکستان کے انتخابی نظام میں اصلاحات کے لیے 30 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کمیٹی کے ارکان کی نامزدگی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کو خطوط ارسال کر دیے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین سینیٹ، حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں کو لکھے گئے خطوط میں کمیٹی کے لیے ارکان کے نام تجویز کرنے کی درخواست کی ہے۔…

Read More

پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کی وفاقی حکومت سے مذاکرات کی حمایت

پارلیمانی پارٹی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر اتفاق کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کو مذاکراتی عمل میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔ پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی حکومت سے مذاکرات کی حمایت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق آن لائن اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سابق وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور اور نورالحق قادری سمیت 40 سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گورنر راج، ایمرجنسی اور…

Read More

وزیر اعظم کی خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر توجہ دینے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں صوبے کی سیکیورٹی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی وجوہات سے آگاہ کیا جب کہ پارٹی کو صوبے میں مزید متحرک کرنے اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں…

Read More

‘مال ملنا بند ہوجائے تو ریاست بُری ہوجاتی ہے’: محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان پر تنقید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بیانات کو نامناسب قرار دیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہ مولانا فضل الرحمان کی بہت عزت کرتے تھے لیکن ان بیانات کے بعد اب احترام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔ محسن نقوی کی تقریر کے دوران جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹرز ایوان میں شور شرابہ کرتے نظر آئے۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے محسن نقوی نے ایران کے حالیہ دورے…

Read More

تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا، فیلڈ مارشل صلح کی راہ ہموار کرنے گئے تھے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران میں کوئی دفاعی معاہدہ نہیں ہو رہا تھا، فیلڈ مارشل صلح کی راہ ہموار کرنے گئے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے وزیرِ دفاع یہاں بیٹھے ہیں، اور تہران میں دفاعی معاہدہ ہورہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ”اپنی عزت اور وقار کا خیال رکھنا ضروری ہے، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا…

Read More

کارِ سرکار میں مداخلت: ایمان مزاری اور شوہر ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سیکیورٹی بیریئر ہٹانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں وکیل اور انسانی حقوق کی فعال رکن ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے جمعرات کے روز مقدمے کی حتمی سماعت اور تمام قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ جاری کیا۔ اس اہم کیس کی سماعت اور تمام تر قانونی کارروائی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر راولپنڈی کی…

Read More