پاکستان نے نیوکلیئر پروگرام پر جرمن نشریاتی ادارے کی دستاویزی فلم کو مسترد کردیا

پاکستان نے جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) کی جانب سے ملک کے ایٹمی پروگرام پر جاری کی گئی دستاویزی فلم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت سے منافی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اس دستاویزی فلم کے ذریعے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں اور سلامتی سے متعلق غلط فہمیاں پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔“ انہوں…

Read More

امریکا اور ایران کو اسلام آباد معاہدے پر واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں: دفترِ خارجہ پاکستان

ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان خلیج، بحیرہ احمر اور آبنائے ہرمز کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے صرف سفارت کاری اور مذاکرات ہی واحد حل ہیں۔ طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر پاکستان کی پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کی بحالی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت…

Read More

حکومت کا حج کے خواہشمند افراد کے لیے ‘شرعی سیونگ اسکیم’ جاری کرنے کا فیصلہ

وزارتِ مذہبی امور نے پاکستانی عازمین حج کے لیے پہلی بار سال 2027 تا 2030 تک کے لیے چار سالہ حج پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت پاکستان نے حج کا ارادہ رکھنے والے افراد کے لیے نئی حج سیونگ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت عازمین صرف 10 فیصد حج اخراجات پیشگی جمع کرا کے کئی سال پہلے اپنی حج بکنگ کرا سکیں گے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اس اسکیم کا آغاز آئندہ دو سے تین ماہ میں متوقع ہے اور اسے مالیاتی…

Read More

ہنگو: دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 5 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے خزینہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 5 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ہنگو کی خزینہ پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حملے میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 5 اہلکار شہید جب کہ 20 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے بھرپور جوابی…

Read More

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 32 دہشت گردوں ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ کے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری آپریشنز کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں کی ہیں۔ آئی…

Read More

‘اپنے معاہدوں اور وعدوں کی پاسداری کریں’: پاکستان کی امریکا اور ایران سے اپیل

مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عسکری تناؤ کے پیش نظر بین الاقوامی برادری اور خلیجی ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی لانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ”پاکستان کو خلیجی خطے اور خصوصاً سعودی عرب کو اس کشیدگی میں گھسیٹنے کی کوششوں پر شدید تشویش ہے“۔…

Read More

اسلام آباد اور لاہور سمیت آج کئی شہروں میں بارش کا امکان، سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تازہ بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بارشوں کا یہ چوتھا اسپیل پانچ اگست تک جاری رہے گا۔ اس نئے سلسلے کے تحت آج اسلام آباد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جہاں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ راولپنڈی،…

Read More

تربت میں مسلح افراد نے گاڑی سے اتار کر 7 مزدوروں کو اغوا کر لیا

بلوچستان کے ضلع تربت میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے اتار کر 7 مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کے روز تربت کے علاقے کلاتک میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کر کے ایک گاڑی کو روکا اور اس میں سوار 7 غیر مقامی مزدوروں کو زبردستی اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران مسلح افراد…

Read More

سندھ بھر میں 29 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

حکومتِ سندھ نے عظیم صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 جولائی کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس روز سندھ بھر کے تمام صوبائی سرکاری دفاتر، نیم سرکاری ادارے، خودمختار باڈیز، بلدیاتی کونسلیں اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حکومتِ سندھ کے…

Read More

کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کل سے بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر میں 29 جولائی سے 5 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم اگست سے مون سون کا ایک نیا اور زیادہ مؤثر اسپیل ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں، اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 29 جولائی سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے…

Read More