ایران اور عمان کا آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے پر اتفاق
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے مرحلہ وار لائحہ عمل پر بات چیت کی ہے۔ مجوزہ فریم ورک میں عارضی مشترکہ بحری راستہ قائم کرنے اور آبنائے سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے لیے مشترکہ منصوبہ شروع کرنا شامل ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے منگل کو تہران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی امور پر مذاکرات کیے۔ اومانی وزارت خارجہ کی جانب سے…
Read More