وائٹ ہاؤس کی پابندی پر امریکی میڈیا کا احتجاج: ٹرمپ کی کوریج کا بائیکاٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تین بڑے میڈیا اداروں کو وائٹ ہاؤس سے کوریج کرنے سے روکنے کے فیصلے کے خلاف امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس نے غیر معمولی احتجاج کرتے ہوئے پیر کو وائٹ ہاؤس کی مشترکہ ٹی وی کوریج روک دی۔ سی این این، ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان اداروں کا مؤقف ہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے صحافیوں کی رسائی ختم کرنا امریکی آئین کی پہلی ترمیم میں…

Read More

نیتن یاہو کے وارنٹ نکالنے پر امریکا کی عالمی عدالت پر پابندیوں کی تیاری

ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں جنگی جرائم کے مرتکب اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پاداش میں عالمی فوجداری عدالت یعنی انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے خلاف ایک بڑی اور سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں ہیگ میں واقع اس بین الاقوامی ادارے کے مالیات اور روزمرہ کے امور شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ امریکا اور عالمی عدالت کے تعلقات اس وقت زیادہ خراب ہوئے جب عدالت نے نومبر 2024 میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق…

Read More

سعودی عرب: 2 گاڑیوں میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 جاں بحق

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں 2 گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق الاحساء میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں والدین اور ان کے 5 بچے شامل ہیں۔ حادثے کے نتیجے میں دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی شدید زخمی ہوئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور موقع پر ہی…

Read More

حوثیوں کا ریاض اور بحیرہ احمر پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور بحیرۂ احمر کے ساحلی شہر ینبع میں اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ٹیلی وژن پر نشر کیے گئے بیان میں کہا کہ حوثی فورسز نے سعودی عرب کے خلاف 2 فوجی کارروائیاں کیں۔ ان کے مطابق بڑی تعداد میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے…

Read More

ٹرمپ کا ملازمتی ویزا کی ایک لاکھ ڈالر فیس میں مزید ایک سال کی توسیع کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کے لیے ’ایچ ون بی‘ ویزا فیس میں 1 لاکھ ڈالر اضافے سے متعلق صدارتی حکم نامے کی مدت مزید ایک سال بڑھا دی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب اس فیس کے نفاذ کو امریکی عدالتوں میں پہلے سے ہی قانونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ایچ ون بی ویزا کے ذریعے امریکی ادارے دنیا بھر سے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل اور ماہر افراد کو اپنے ہاں ملازمت دے سکتے ہیں۔ اس اسکیم…

Read More

شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کا خوفناک اثر: 1400 زلزلوں کا انکشاف

شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے مقام کے اردگرد 1399 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد ممکنہ طور پر جوہری دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی زمینی تبدیلیوں سے جڑی ہو سکتی ہے۔ ایک نئی سائنسی تحقیق کے مطابق شمالی کوریا کے اہم جوہری تجربہ گاہ کے مقام ماؤنٹ مانتاپ اور اس کے آس پاس 2017 میں ہونے والے آخری اور سب سے بڑے جوہری تجربے کے بعد زلزلوں کی سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوا، جو…

Read More

امریکا میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بحفاظت خود کو باہر نکال لیا۔ امریکی ریاست مشی گن میں تربیتی پرواز کے دوران ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ نے طیارہ زمین پر گرنے سے پہلے بحفاظت خود کو باہر نکال لیا۔ حادثے کے بعد طیارے کے ملبے سے خطرناک کیمیکل خارج ہونے پر قریبی علاقے کے شہریوں کو عارضی طور پر گھروں سے باہر نکال دیا گیا۔…

Read More

ایران کو تباہ کیا جائے یا نہیں، اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکا ہوں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے ایک بار پھر سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کو تباہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق اہم فیصلے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکی میڈیا ادارے ایگزیوس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران براہِ راست امریکا سے رابطے میں ہے اور تہران امریکا کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، تاہم صورتِ حال میں کسی بھی وقت تبدیلی آسکتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے خلیج تعاون…

Read More

جنوبی کوریا کا ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے سے انکار

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی جنگ میں فوجی طور پر شامل نہیں ہوگا۔ صدر لی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایسی کوئی فوجی تعیناتی نہیں کی جائے گی جس سے جنوبی کوریا براہِ راست جنگ کا حصہ بن جائے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتحادی ممالک سے ایران کے خلاف جنگ میں تعاون کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ صدر لی نے جمعے کو…

Read More

سعودی عرب کی اپیل پر چین کا ایران سے رابطہ، حوثیوں پر اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ

چین نے سعودی عرب کی اپیل کے بعد ایران سے نجی طور پر رابطہ کرکے کہا ہے کہ وہ یمن کے حوثیوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ یہ مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حوثیوں کی جانب سے بحیرۂ احمر کے ساحلی علاقوں اور آبنائے باب المندب کے اطراف میں پیش قدمی کے بعد سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے اور تجارتی جہازوں کی آبنائے باب المندب کے راستے آمد و رفت پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں…

Read More