دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک وارن بفٹ نے 48 سال سے پانی کیوں نہیں پیا؟

دنیا کے ارب پتی سرمایہ کار وارن بفٹ اپنی سرمایہ کاری اور کاروباری فیصلوں کے ساتھ ساتھ اپنی منفرد عادات کی وجہ سے بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ ان کی ایک حیران کن عادت یہ ہے کہ وہ گزشتہ 48 سال سے سادہ پانی نہیں پی رہے بلکہ اپنی پیاس بجھانے کے لیے ایک خاص مشروب کو ترجیح دیتے ہیں۔ حال ہی میں ایک اور ارب پتی سرمایہ کار بل ایک مین نے پوڈکاسٹ ’ایکویٹی میٹس انویسٹنگ‘ میں وارن بفٹ کی اس دلچسپ عادت کا ذکر کیا۔ انہوں نے…

Read More

بھارتی پنجاب میں خوفناک حادثہ، ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت 2 افراد ہلاک

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں معروف بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کے بھانجے سمیت دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔ دونوں دوست ایک سالگرہ کی تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک پر کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ودت اولاک اور آراو تلور کے نام سے ہوئی ہے۔ ودت اولاک گلوکار ہنی سنگھ کے بھانجے اور پنجابی میوزک کمپنی اسپیڈ ریکارڈز کے مالک دنیش اولاک کے بیٹے تھے، جبکہ آراو تلور…

Read More

ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کے دوران بھگدڑ، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

سیالکوٹ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ ایک انعامی تقریب کے دوران پیش آیا، جہاں گیٹ مقررہ وقت سے پہلے کھول دیے گئے، جس کے باعث وہاں موجود افراد میں افراتفری پھیل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بھگدڑ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران 30 سالہ عقیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال…

Read More

معروف فلم ‘کانٹے’ کے ہدایت کار سنجے گپتا سر پر چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے

بھارتی فلم انڈسٹری میں جرائم اور ایکشن پر مبنی فلموں کو منفرد انداز میں پیش کرنے والے ہدایت کار سنجے گپتا 57 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ ’کانٹے‘ اور ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘ جیسی مقبول فلموں کی ہدایت کاری کے باعث پہچانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق فلم ساز اشوک پنڈت نے خبر رساں ادارے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ ان کے مطابق سنجے گپتا ہفتے کے روز اپنی رہائش گاہ پر سر پر چوٹ لگنے کے باعث انتقال کر گئے۔ اشوک…

Read More

ٹرمپ کے طنز کے بعد ناروے کی دلچسپ ‘ٹوائلٹ’ مہم

سیاحت کے فروغ کے لیے دنیا کے مختلف ممالک اپنے قدرتی مناظر، تاریخی مقامات اور منفرد تعمیرات کو نمایاں کرتے ہیں، تاہم ناروے نے اس بار اپنی ایک ایسی سہولت کو سیاحتی کشش بنانے کی کوشش کی ہے جسے عموماً نظر انداز کیا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طنزیہ بیان کے بعد ناروے کے سیاحتی ادارے نے ملک کے خوبصورت ترین پبلک ٹوائلیٹس کی تشہیری مہم شروع کردی ہے۔ ناروے کے سیاحتی ادارے ’وزٹ ناروے‘ نے یہ مہم ٹرمپ کے اس بیان کے جواب میں شروع کی ہے…

Read More

ایکس مین کے معروف اداکار 86 برس کی عمر میں چل بسے

معروف ہالی وُڈ اداکار پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ مشہور فلمی سلسلوں ’اسٹار ٹریک‘ اور ’ایکس مین‘ میں اپنے یادگار کرداروں کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے تھے۔ ان کے ترجمان کیلی بش نوواک کے مطابق سر پیٹرک اسٹیورٹ نے بدھ کو لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانسیں لیں۔ وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا کے مرض میں مبتلا تھے۔ پیٹرک اسٹیورٹ کی موت کی خبر کے بعد دنیا بھر سے مداحوں، ساتھی فنکاروں اور فلمی اداروں کی جانب سے تعزیتی…

Read More

پھل اور سبزیاں فریج میں رکھنے سے پہلے دھونا کتنی بڑی غلطی ہے؟

بازار سے پھل اور سبزیاں خرید کر لانے کے بعد اکثر لوگ انہیں فوراً دھو کر فریج میں رکھ دیتے ہیں تاکہ صفائی برقرار رہے، لیکن یہ عادت بعض پھلوں اور سبزیوں کو جلد خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔ خاص طور پر اسٹرابیری اور دیگر نازک پھل دھونے کے بعد زیادہ دیر تک تازہ نہیں رہ پاتے، کیونکہ ان پر نمی رہ جانے سے خراب ہونے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر پھل اور سبزیاں بہت زیادہ گندی نہ ہوں تو انہیں استعمال کرنے…

Read More

شوہر کی وفات کے بعد تنہا بچوں کی پرورش کا خیال مجھے خوف زدہ کرتا رہا، ابیل جاوید

پاکستانی ٹی وی میزبان ابیل جاوید اپنے شوہر شہزاد کی بیماری اور اچانک موت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر بظاہر بیمار نہیں تھے، لیکن انہیں اسپتال لے جانے کے باوجود چند گھنٹوں میں ان کی موت ہوگئی۔ ابیل کے مطابق شوہر کے انتقال کے بعد انہیں نہ صرف اپنے غم کا سامنا کرنا پڑا بلکہ بچوں کی پرورش کی فکر نے بھی انہیں پریشان کیے رکھا، جبکہ بچوں نے ابتدا میں انہیں والد کی موت کا ذمہ دار سمجھا۔ ابیل جاوید نے…

Read More

گھر میں موجود ایکویریم کو کتنی بار اور کیسے صاف کیا جائے؟

گھر میں رنگ برنگی مچھلیوں سے بھرا ایکویریم نہ صرف خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے بلکہ اسے دیکھنا آنکھوں کو بھی بھلا محسوس ہوتا ہے۔ اس میں تیرتی رنگ برنگی مچھلیاں گھر کے ماحول کو نہ صرف خوشگوار اور پرسکون بناتی ہیں بلکہ مثبت توانائی کا احساس بھی دلاتی ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ایکویریم کے شیشے پر کائی جم جاتی ہے اور پانی گدلا ہونے لگتا ہے، جس سے نہ صرف اس کی دلکشی ختم ہوتی ہے بلکہ مچھلیوں کی صحت کو بھی شدید خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔…

Read More

کلام پر رقص: عفت عمر نے تنقید پر وضاحت پیش کردی

پاکستانی سینیئر اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے معاملے پر وضاحت پیش کردی ہے۔ حال ہی میں معروف اداکارہ عفت عمر اور معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ریمپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ فیشن شو کی اس پریزنٹیشن کے پس منظر میں چلنے والے صوفیانہ کلام پر رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔…

Read More