ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، درجہ حرارت 7 ڈگری تک بڑھنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آج سے 12 جون تک درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات […]

امریکا میں تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں پر ہنگامے، ٹرمپ کا مزید شدت کا اعلان

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن حکام کی جانب سے جاری چھاپوں کے بعد ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے پیشِ نظر ہفتے کے روز 2 ہزار نیشنل گارڈ کے اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ٹرمپ کے بارڈر امور کے مشیر ٹام ہومین نے فاکس نیوز پر کیا، جس […]

ڈیرہ اسماعیل خان میں افسوسناک حادثہ، گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں ایک گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک کمسن بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ اس وقت […]

یوکرین اپنے فوجیوں کی لاشیں واپس لے، استنبول بات چیت پر عمل کیلئے تیار ہیں، روس

روسی وزارت خارجہ نے یوکرین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے چھ ہزار فوجیوں اورافسران کی لاشیں وصول کرے، تاکہ ان فوجیوں کے خاندان احترام کے ساتھ ان کی تدفین کرسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ استنبول میں طے پانے والے معاہدے پر روس عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔ روسی حکام کا کہنا […]

کولمبیا میں صدارتی امیدوار کو گولی مار دی گئی

کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں ہفتے کے روز اپوزیشن کے سرکردہ رہنما اور 2026 کے صدارتی امیدوار سینیٹر میگوئل یوریب پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ حکومتی ذرائع اور ان کی جماعت نے حملے کی تصدیق کی ہے، جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں نازک حالت میں قریبی اسپتال منتقل […]

چین میں روبوٹ گیمز، کھیلوں کی دنیا میں ایک نئی سنسنی

چین میں انسان نما روبوٹس کی انٹری، کسی نے جمپ لگائی، تو کسی نے ہاتھ ہلائے اور قدم بڑھائے، بیجنگ میں پندرہ اگست سےشروع ہونے والے ورلڈروبوٹ گیمزکی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں انسانی شکل کے روبوٹس کے درمیان دنیا کا پہلا باکسنگ مقابلہ منعقد کیا […]

ایران نے اسرائیل کے حساس جوہری و عسکری منصوبوں سے متعلق خفیہ دستاویزات حاصل کر لیں، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس نے اسرائیل کے انتہائی حساس اور اسٹریٹجک منصوبوں سے متعلق بڑی تعداد میں خفیہ دستاویزات حاصل کر لی ہیں، جن میں اسرائیلی جوہری تنصیبات اور عسکری منصوبوں سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ”اِرنا“ کے مطابق، تہران نے اسرائیل سے […]

عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن: قربانی، کھابے اور سیروتفریح، خواتین کا روٹیاں اور ناشتہ بنانے سے انکار

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی جوش و جذبے سے جاری ہے۔ شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں لوگ چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کرتے نظر آ رہے ہیں۔ قربانی کے بعد گوشت کے حصے کیے جا رہے ہیں، جو رشتہ داروں، مستحقین اور ہمسایوں میں تقسیم کیے جا […]

سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آئے مسلم قائدین کے اعزاز میں ظہرانہ، عالم اسلام میں وحدت کا پیغام

مکہ مکرمہ میں حج بیت اللہ کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے عالم اسلام کی نمایاں شخصیات کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس روحانی اور بابرکت موقع پر مختلف اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار […]

ٹرمپ کی ایلون مسک کو دھمکی: ’ڈیموکریٹس کی حمایت کی تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے‘

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکنالوجی دنیا کے ارب پتی اور اپنے سابقہ اتحادی ایلون مسک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدواروں کی مالی معاونت کرتے ہیں تو انہیں ”بہت سنگین نتائج“ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے ”این بی سی“ نیوز کو […]