کرم میں امن کےلیے اقدامات، فریقین کے بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبرپختونخوا

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کرم میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امن قائم کرنے کے لیے فریقین کے تمام بنکرز مکمل طور پر مسمار کر دیے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں آئی جی کے پی نے بتایا کہ امن کے اگلے مرحلے میں عوام سے رضاکارانہ طور پر […]

دورہ نیوزی لینڈ میں تماشائی سے کیوں اُلجھے؟ خوشدل شاہ نے انکشاف کردیا

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگانوئی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دورانِ میچ خوشدل شاہ کی تماشائی کے ساتھ جھگڑے سے متعلق کرکٹر نے انشکاف کردیا۔ نجی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے فینز کی جانب سے پرچی پُکارے جانے پر کہا کہ میں […]

ٹائفائیڈ بخار میں مہلک تبدیلی، علاج کا آخری حل بھی ناکام

دنیا ایک بار پھر ایک مہلک بیماری کے بڑھتے ہوئے خطرے کا سامنا کر رہی ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار، جو اب اپنی نئی شکل میں انتہائی خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ سائنسدانوں کی نئی تحقیق کے مطابق، ’سیلمونیلا ٹائیفی‘ نامی بیکٹیریا جو ٹائیفائیڈ کا سبب بنتا ہے، اب کئی مؤثر اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت پیدا […]

پہلگام حملہ پروپیگنڈا: ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا

پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔ سوشل […]

ناروے نے امریکا کے بڑے دماغ چرانے کی تیاری کرلی، اسکیم لانچ

ناروے نے امریکا کے بڑے دماغ چرانے کی تیاری کرلی جس کے لیے ایک خاص اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔ ناروے کی جانب سے ایک نئے اور دلچسپ منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے اعلیٰ درجے کے محققین (Researchers) کو اپنے ملک راغب کرنا ہے، خاص طور پر ایسے […]

ٹرمپ کو روس کا پُراسرار تحفہ، بنانے والے نے راز کھول دیا

مارچ 2025 میں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ’خفیہ‘ پینٹنگ تحفے میں دی۔ یہ پینٹنگ، جو اس وقت عوامی نظروں سے اوجھل رکھی گئی تھی، اب روس کے ممتاز مصور نیکاس سفرونوف کی جانب سے سی این این کو دکھائی گئی ہے، جس نے بین الاقوامی میڈیا میں ایک […]

کپور خاندان کی وراثت: پشاور کی قدیم حویلی کی قیمت کروڑوں میں پہنچ گئی

بالی ووڈ میں کپور انڈسٹری کے سب سے مشہور خاندانوں میں سے ایک ہیں۔ پرتھوی راج کپور سے لے کر رشی اور رنبیر کپور تک، کپور خاندان کے افراد کو ہندوستان میں سراہا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور کپور خاندان کی جڑیں پاکستان کے شہر فیصل آباد (ماضی کا لائل پور) […]

سندھ طاس معاہدے پردوبارہ مذاکرات ہوسکتےہیں،سابق سیکرٹری واٹرکمیشن

سابق سیکرٹری واٹر کمیشن شیراز میمن نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے، اور اگر کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو معاہدے پر دوبارہ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ […]

مودی حکومت کا ایک اور ’بالاکوٹ طرز کی مہم جوئی‘ کا منصوبہ؟ پاکستان میں ٹارگٹ چن لئے: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد نریندر مودی حکومت ایک اور بالاکوٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ”انڈیا ٹوڈے“ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے آزاد کشمیر میں کچھ ٹارگٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور ان پر حملے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ […]