بھارتی اقدامات مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے جموں و کشمیر سے متعلق بھارت کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے نام نہاد سرکاری نقشے اور یکطرفہ خودمختاری کے دعوے کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے جموں و کشمیر سے متعلق دعوے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا مسلسل غیرقانونی قبضہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا۔ ترجمان…

Read More

امریکا میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار، 5 افراد جھلس کر ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈا کے میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمیزون پرائم ایئر کا کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارہ رن وے سے باہر نکل کر متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً دو بجے فلائٹ 7598 میامی ایئرپورٹ کے ایک رن وے پر اترتے ہوئے قابو سے باہر ہوئی۔ رن وے سے نکلنے کے بعد طیارہ زمین پر موجود کئی گاڑیوں…

Read More

پاکستان نے نیپال کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا

حکومت پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیپال کے حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا ہے۔ اتوار کے روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 100 ٹن امدادی سامان چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو روانہ کیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، میٹس، حفظانِ صحت کی کٹس اور ضروری ادویات شامل ہیں، جنہیں نیپال کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری ضروریات کو مدنظر رکھتے…

Read More

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی اسرائیلی وزیرِ دفاع کے بیان کی شدید مذمت

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے سے متعلق اسرائیلی وزیرِ دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کی ہر کوشش مسترد کردی ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں خبردار کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے اکھاڑنے کی کوششیں خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہوں گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان…

Read More

نو مئی مقدمات میں اشتہاری ملزم حماد اظہر ملتان سے گرفتار

سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا یے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حماد اظہر کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد انہیں لاہور پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور 9 مئی 2023 سے اشتہاری قرار دیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا جا رہا…

Read More

امریکی مخالفت کے باوجود اقوامِ متحدہ میں دنیا کا نیا نقشہ منظور، کیا تبدیلی کی گئی ہے؟

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دنیا کا نقشہ زیادہ درست جغرافیائی تناسب کے ساتھ دکھانے کے لیے نئی قرارداد منظور کرلی، جس کے تحت ایسے نقشے کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جس میں افریقہ، لاطینی امریکا، جنوبی ایشیا اور اوشیانا اپنے اصل رقبے کے زیادہ قریب نظر آتے ہیں۔ قرارداد کے حق میں 164 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ امریکا نے اس کی مخالفت کی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق قرارداد میں ’’مساوی زمین‘‘ (Equal Earth) نقشے کی حمایت کی گئی ہے،…

Read More

امریکی دارالحکومت میں طوفان سے تباہی، درخت اکھڑ گئے، ہزاروں افراد بجلی سے محروم

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں شدید طوفان نے تباہی مچا دی، تیز ہواؤں، موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی کے باعث کئی مقامات پر درخت اکھڑ گئے، سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جمعرات کی شب آنے والے شدید طوفان کے باعث واشنگٹن ڈی سی اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور شدید بارش نے نظام زندگی متاثر کیا۔ کئی علاقوں میں درخت گرنے سے سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امریکی دارالحکومت میں ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ…

Read More

یونان: ایتھنز ایئر شو کے دوران جنگی طیارہ گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے شمال میں واقع تاناگرا ایئر بیس میں سالانہ ایئر شو کے دوران ’ایف-4 فینٹم‘ نامی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یونان نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ ایک بڑا دفاعی معاہدہ بھی کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یونانی حکام نے طیارے میں سوار دونوں پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یونانی حکام کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ کے احاطے سے تقریباً 2 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا، جس کے باعث ایئر شو دیکھنے والے تماشائی اور قریب واقع…

Read More

ایران جنگ اور مڈ ٹرم انتخابات، ٹرمپ کے لیے نومبر کیوں اہم ہے؟

امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ اب صرف میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہی، بل کہ اس کے اثرات امریکی سیاست اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی حکمت عملی پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔ 3 نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات میں ری پبلکنز کو کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اپنی معمولی اکثریت کا دفاع کرنا ہے، ایسے میں جنگ کے باعث بڑھتی ایندھن کی قیمتیں، مہنگائی اور عوامی مخالفت ٹرمپ کے لیے ایک مشکل سیاسی امتحان بن سکتی ہے۔ امریکا میں مڈ ٹرم انتخابات ہر دو سال بعد…

Read More

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کے فون تحویل میں لیے جانے کا دعویٰ

انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر غیر معمولی صورتِ حال کے باعث خبروں میں آگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کے موبائل فون تحویل میں لیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی نے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور دیگر ارکان کے موبائل فون اپنے پاس رکھ لیے ہیں اور یہ فون ایجبسٹن میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ…

Read More