حسینہ واجد کی حمایت، شکیب الحسن پر بنگلہ دیش کے لیے کھیلنے پر پابندی عائد

بنگلہ دیش حکومت نے سابق اسٹار کرکٹر شکیب الحسن کی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ ایک میڈیا پروگرام میں شرکت کے بعد ان کے لیے دوبارہ ملک کی نمائندگی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں رہی۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شکیب الحسن نے بدھ کو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ٹیلی فون کے ذریعے ایک میڈیا پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے صحافیوں سے گفتگو کی…

Read More
سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ: 'ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا' عالمی خبریں 

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ میں دفاعی معاہدہ: ‘ایک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا’

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت تینوں ملکوں میں کسی ایک پر حملے کو تینوں ملکوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان جب کہ ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کو ’مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ‘ نام دیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ…

Read More

سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے فرار کی کوشش، 3 ہلاک

سری لنکا کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کے ہنگاموں نے صورتحال کشیدہ کردی، جس کے نتیجے میں 3 قیدی ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس اور اسپیشل فورسز نے کارروائی کرکے تینوں جیلوں میں حالات پر قابو پالیا، جبکہ حکومت نے بدامنی کے واقعات کے باہمی طور پر منظم ہونے کے امکان کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سری لنکا میں مختلف جیلوں میں قیدیوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس اور اسپیشل فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔ سری لنکا کے وزیر عوامی سلامتی آنندا…

Read More

مشرقِ وسطیٰ پر پُراسرار گولے کی پرواز، پینٹاگون نے ‘یو ایف او’ کی نئی ویڈیو جاری کردی

امریکی حکام کی جانب سے جاری کی گئی نئی غیر اعلانیہ دستاویزات میں مشرق وسطیٰ کے ایک رہائشی علاقے کے اوپر تیزی سے حرکت کرتی ہوئی پراسرار گول شے کی مختصر ویڈیو بھی شامل ہے۔ حکام کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی اس شے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی اور کیس کو غیر حل شدہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے جاری کیے گئے (ان آئیڈینٹیفائڈ اینومولس فینومینا) یعنی پُراسرار گولے سے متعلق ریکارڈ کے نئے مجموعے میں یہ ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ایک…

Read More

لیونل میسی کو چار بموں سے اڑانے کی دھمکی

امریکہ میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے دوران دنیا کے مشہور فٹ بالر لیونل میسی سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کو بم سے اڑانے اور سیکیورٹی سے متعلق سنگین دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپین کے اخبار انفارماسیون ڈاٹ ایس کی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عالمی مقابلے کے دوران کھلاڑیوں اور کھیل کے انتظامی افسران کو شدید خطرات کا سامنا رہا، جن میں لیونل میسی سب سے زیادہ نشانہ بنے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی نگرانی میں کام کرنے…

Read More

‘اسلحے میں کمی کا خدشہ’؛ امریکی آرمی چیف کا ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ

امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو ایران کے ساتھ جاری جنگ میں کشیدگی کم کرنے اور تنازع ختم کرنے کا راستہ تلاش کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے جمعے کو تین ایسے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے جو ان معاملات سے واقف تھے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین نے اپنے تحفظات اعلیٰ حکام کے ساتھ نجی ملاقاتوں میں پیش کیے، جن میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان…

Read More

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر فروکت ہو رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل صرف 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 329 روپے 82 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت…

Read More

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی…

Read More

کراچی: ایدھی سینٹر پر مسلح ڈاکوؤں کا دھاوا، 65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اور 65 لاکھ روپے لوٹ فرار ہوگئے، ایدھی حکام کے مطابق یہ رقم 200 سے زائد ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رکھی گئی تھی جب کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ جمعے کے روز سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سینٹر پر 4 مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنایا اور بینک سے لائی…

Read More

سیکیورٹی کی ضمانت ملے تو وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کروں گا: شکیب الحسن

بنگلہ دیش کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ اگر حکومت ان کی سیکیورٹی کی ضمانت دے تو وہ فوری طور پر وطن واپس آکر اپنے خلاف قائم مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں الوداعی سیریز کھیلنے اور 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو سری لنکا سے ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے 39 سالہ شکیب الحسن…

Read More