پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود انتقال کر گئی

پمز اسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچائی گئی نومولود بھی شدید طبی پیچیدگیوں کے بعد دم توڑ گئی، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق نومولود بچی 26 اگست کو پمز اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور آتشزدگی کے بعد زیرعلاج رہی۔ بچی کی موت دل اور سانس رکنے کے باعث ہوئی۔ ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومولود بچی شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار تھی، تاہم علاج کے دوران اس کی حالت بگڑ گئی اور…

Read More

‘مجھے کیوں بلایا’: رضوان کا این سی سی آئی اے سے سوال

قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کورئیر جواب ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے اپنے جواب میں این سی سی آئی اے سے سوال کیا کہ انہیں تحقیقات کے لیے کیوں بلایا گیا ہے اور ان کے خلاف کس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے سوال اٹھایا کہ ان کا فون این سی سی آئی اے کی تحویل میں کیوں ہے؟ انہوں نے متعلقہ حکام سے تحقیقات…

Read More

کانگو: اسکولوں میں آتشزدگی سے 29 طلبا جاں بحق، 300 گھر خاکستر

مشرقی کانگو کے شہر بوکاوو میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں دو اسکولوں سمیت 300 گھر جل گئے، جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر 29 طلبا جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 19 لڑکیاں اور 10 لڑکے شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلے ایک گھر میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی دو اسکولوں سمیت دیگر گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر…

Read More

ایران جلد از جلد معاہدہ چاہتا ہے، حتمی فیصلہ میں کروں گا: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد از جلد اور شدت کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کرے گا یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران ایک ناکام ہوتی ہوئی ریاست ہے اور وہ امریکا کے ساتھ فوری طور پر معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔ ٹرمپ…

Read More

پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ملزم کونین شاہ کی ضمانت منظور

کراچی میں پروفیسر عارف کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عدالت نے ملزم نین شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے ملزم نین شاہ کو 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کونین شاہ پروفیسر عارف پر تشدد کے مقدمے میں پہلے ہی ضمانت پر ہے۔ عدالت کی جانب سے دھمکیوں کے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہونے کے بعد ملزم کی رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ…

Read More

بابر اعظم کا 6 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے 6 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے، جس نے انہیں بطور مہمان کھلاڑی سائن کرلیا ہے۔ بابر اعظم نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل قومی ٹیم کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کا مقصد ریڈ بال کرکٹ میں…

Read More

نادرا میں خواتین کے لیے نوکریوں کا اعلان، اپلائی کیسے کریں؟

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب کے آٹھ اضلاع کی خواتین کے لیے جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) کی آسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ ان آسامیوں کے لیے واک اِن ٹیسٹ 29 ستمبر سے یکم اکتوبر 2026 تک منعقد ہوں گے، جبکہ ٹیسٹ میں کامیاب اور شارٹ لسٹ ہونے والی امیدواروں کے انٹرویوز اگلے مرحلے میں لیے جائیں گے۔ نادرا کے مطابق بھرتی کا عمل فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کے اضلاع کی خواتین کے لیے ہے۔ درخواست دینے والی…

Read More

مدینہ منورہ میں یورینیئم کا بڑا ذخیرہ دریافت: 110 ملین ٹن خام معدنیات کی موجودگی کا انکشاف

مشرقِ وسطیٰ کی پیچیدہ اور کشیدہ سیاسی صورتِ حال کے دوران سعودی عرب نے مدینہ منورہ کے خطے میں یورینیئم اور دیگر معدنیات کے ایک بہت بڑے ذخیرے کی دریافت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سترویں جنرل کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا کہ مدینہ منورہ کے قریب واقع جبل صاید پروجیکٹ میں کی جانے والی جیولوجیکل تحقیق اور دریافتوں سے تقریباً 110 ملین ٹن خام مال کی موجودگی کا…

Read More

نئے انتخابات تک میئر و ڈپٹی میئر بطور ایڈمنسٹریٹر کام کریں گے، سندھ اسمبلی میں بلدیاتی بل منظور

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قوانین میں ترامیم کے لیے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2026 منظور کرلیا ہے جب کہ نئے بلدیاتی انتخابات تک موجودہ میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر کام جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف اپوزیشن نے بل پر احتجاج کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے دیا۔ پیر کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے بلدیاتی قوانین میں ترامیم سے متعلق ’سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2026‘ پیش کیا، جسے ایوان نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران کثرت رائے منظور کرلیا…

Read More

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) اور اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو اگلے احکامات تک ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین…

Read More