آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے مذاکرات ملتوی؛ پیٹرولیم بحران کی نئی لہر

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی نقل و حمل کے اہم راستوں پر حملوں کے بعد عمان میں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان آبنائے ہرمز سے متعلق ہونے والا اہم سفارتی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ مسقط میں ہونے والے اس اجلاس میں آبنائے ہرمز کے ذریعے جہاز رانی کو محفوظ بنانے اور ممکنہ معاہدوں پر بات چیت ہونا تھی، تاہم عمان کے وزیرِ خارجہ سید بدر البوسعیدی نے تصدیق کی ہے کہ یہ اجلاس تمام فریقین میں اتفاقِ رائے قائم کرنے…

Read More

‘موٹرسائیکل مالکان کو ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والوں کو 10 دن میں ایک بار پیٹرول پر سبسڈی ملے گی’

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل والے ہفتے میں ایک بار اور گاڑی والے ہر 10 دن میں ایک بار پیٹرول پر دی گئی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں حالیہ شدید کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر جانے کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم نے ایک خصوصی سبسڈی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان…

Read More

خیبرپختونخوا پولیس میں تبدیلی کی تیاری؛ اختیارات محدود کرنے کی تجویز

خیبرپختونخوا پولیس ایکٹ 2026 کا نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پولیس کی خودمختاری محدود کرنے اور صوبائی حکومت کا کردار بڑھانے سمیت متعدد اہم تبدیلیوں کی تجاویز دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ پولیس ایکٹ میں انسپیکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اعلیٰ پولیس افسران کی تعیناتی، تبادلے اور پوسٹنگ کے طریقہ کار میں بھی تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ نئے مسودے کے تحت آئی جی کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت 3 افسران پر مشتمل پینل…

Read More

میر رضا کے سیمپلز پہنچانے میں تاخیر: ڈاکٹر سمیعہ کے جوڈیشل کمیشن میں اہم حقائق

کراچی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا ساتواں اجلاس ہوا، جس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا بیان قلمبند کیا گیا۔ ڈاکٹر سمعیہ سید اور ایڈووکیٹ جبران ناصر سندھ ہائیکورٹ پہنچے، جہاں کمیشن نے قبرکشائی، سیمپلز اور پوسٹ مارٹم سے متعلق امور پر ڈاکٹر سمعیہ سے سوالات کیے۔ سماعت کے دوران ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سیمپلز روانہ کرنے میں تاخیر کی گئی یا نہیں، تاہم اگر سیمپلز دیر سے پہنچائے جائیں تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔…

Read More

برمنگھم ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو بھاری جرمانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم پر انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا، جبکہ عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 11 پوائنٹس بھی منہا کرلیے گئے۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 11 اوورز کم کرانے کی مرتکب ہوئی، تاہم وقت کی رعایت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔ قوانین کے تحت سلو اوور ریٹ پر ہر کم اوور کے عوض میچ فیس کا…

Read More

پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کی حمایت کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جماعت اسلامی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری احتجاج اور دھرنوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جماعت اسلامی سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں حمایت کی اپیل کردی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کے احتجاج اور دھرنے کو سپورٹ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو خوش آمدید کہتے…

Read More

سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔…

Read More

نیا ٹرافی تنازع: بھارتی بورڈ نے فائنل سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کو کیا پیغام بھجوایا تھا؟

ویمنز ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹرافی لینے سے انکار کے معاملے کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ اگر اے سی سی کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی تقریب میں موجود ہوئے تو بھارتی ٹیم ان سے ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران بھارتی مردوں اور خواتین…

Read More

بھارت کو برکس اجلاس میں بھی ہزیمت اور شدید سبکی کا سامنا

سفارتی تنہائی کے شکار بھارت کو اپنی سربراہی میں برکس اجلاس میں بھی ہزیمت اور شدید سبکی کا سامنا رہا۔ بھارتی سربراہی میں برکس اجلاس کی ناکامی اور عالمی رہنماؤں کی بے رخی نے بھارتی سفارت کاری پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی رہنما اجلاس میں نام نہاد وشو گرو بھارت کے انتہا پسند وزیرِ اعظم مودی کو یکسر نظر انداز کرتے رہے۔ فیملی فوٹو میں مودی نے زبردستی ہاتھ کھینچ کر صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو اپنی طرف کرلیا۔ اس دوران بھی عالمی رہنماؤں…

Read More

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے مسلسل رابطے کر رہا ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں نومبر میں ہونے والے ’مِڈٹرم الیکشن‘ کے بعد ایران جنگ کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہوتے ہی عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔ آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یوکرین جنگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور امریکی معاشی پالیسیوں پر بھی گفتگو کی۔ آئرلینڈ کے علاقے ڈون بیگ میں واقع اپنے گالف ریزورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ…

Read More