محسن نقوی کا ہنگامی دورۂ پشاور، گورنر کے پی سے اہم ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں پریس کانفرنس اور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ہنگامی دورے پر پشاور پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات جاری ہے۔
گورنر ہاؤس پشاور میں جاری اس ملاقات میں صوبے کی موجودہ صورت حال، امن و امان اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کو بھی گورنر ہاؤس طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ صوبے کے چیف سیکریٹری اور آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی) بھی گورنر ہاؤس میں موجود ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب وفاقی حکومت اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک سامنے آنے کے بیان دونوں جانب سے سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو مذاکرات میں ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔