پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شان ٹیٹ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آسٹریلیا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، پاکستان آمد کے بعد شان ٹیٹ کی پی سی بی حکام اور قومی ٹیم کی مینجمنٹ سے اہم ملاقات ہوگی۔
اس ملاقات کے بعد شان ٹیٹ کی تقرری کا باقاعدہ عمل مکمل کیا جائے گا اور وہ معاہدے پر دستخط کے بعد پاک سری لنکا ٹی 20 سیریز سے بطور بولنگ کوچ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ شان ٹیٹ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بولنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔