وفاقی حکومت کا یوم اقبال پر عام تعطیل کا اعلان

وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کے یومِ پیدائش پر ہر سال یومِ اقبال منایا جاتا ہے۔ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے خودی، خود اعتمادی اور بیداری کا پیغام دیا تھا یہی وجہ ہے کہ اس دن ان کی شاعری، فلسفے اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے خدمات کو یاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یومِ اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری تھا، تاہم حکومت کی جانب سے 2015 میں یومِ اقبال کے موقع پرعام تعطیل ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد 9 نومبر کو سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلتے تھے۔

تاہم نومبر 2022 میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے یہ تعطیل دوبارہ بحال کر دی تھی۔

Related posts