صدر ٹرمپ کی ‘یو ایف سی’ چیف کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری بننے کی پیشکش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایف سی کے سربراہ ڈینا وائٹ کو وائٹ ہاؤس کا پریس سیکریٹری بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے اور انہیں تجویز دی ہے کہ وہ اس عہدے پر اپنی معاونت کے لیے چھ موجودہ یا سابق یو ایف سی چیمپیئنز کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں ڈینا وائٹ کو جارح مزاج جنگجو قرار دیتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کے طور پر اپنے ساتھ موجودہ یا سابق 6 یو ایف سی چیمپئنز کو بھی شامل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں چند مشہور فائٹرز کا نام بھی شیئر کیا جن میں روس کے علاقے داغستان سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فائٹرز اسلام مخاچیف اور خبیب نورماگومیدوف شامل ہیں۔
ان کے علاوہ امریکی فائٹرز جسٹن گائتھجے، ڈینیئل کورمیئر، کائلہ ہیرس اور برازیلی نژاد امریکی فائٹر امانڈا نونز کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’ہمیں بائیں بازو کے جنونیوں سے دفاع کے لیے ان لوگوں کی اس لیے ضرورت ہے۔‘
دوسری جانب ڈینا وائٹ نے ہفتے کو لندن میں ایک باکسنگ ایونٹ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وہ پیر کو وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔