کوہاٹ میں دہشت گردوں کا پولیس وین پر حملہ، ڈی ایس پی اور اے ایس آئی شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی گمبٹ اور اے ایس آئی شہید ہوگئے جب کہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ کی تحصیل گمبٹ میں دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا، حملے میں ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور اے ایس آئی مختیار شہید ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جب کہ دہشت گردوں نے پولیس وین کو آگ لگادی۔

واقعے کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

Related posts