دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حریف ٹیم پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں عرفات منہاس کی جگہ آل راؤنڈر عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 434 رنز بنا کر ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان نے میچ کے اختتام پر دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے تھے، جبکہ پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کرنے والے ثاقب خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔

Related posts