تین ماؤں کے ساتھ زندگی کیسی ہے؟ اقرار الحسن کے بیٹے نے دل کی بات بتادی
پاکستان کے معروف سابق اینکرز اقرار الحسن اور قرۃ العین اقرار کے بیٹے سید پہلاج الحسن نے اپنی والدہ اور سوتیلی ماؤں کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔
حال ہی میں پہلاج حسن نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے تین ماؤں کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوال کیا۔
اس پر پہلاج نے بتایا کہ ان کے تینوں کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور وہ سب کے ساتھ دوستانہ اور احترام کا رشتہ رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، کافی پینے جاتے ہیں۔ ان سب کی موجودگی کی وجہ سے وہ زندگی میں کبھی بوریت محسوس نہیں کرتے اور زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ان کے مطابق وہ سب ان کی زندگی کا اہم حصہ ہیں اور وہ ان سب سے بے حد محبت کرتے ہیں۔
پہلاج نے مزید کہا کہ ان تینوں خواتین کی اپنی اپنی خوبیاں ہیں۔ انہوں نے اپنی والدہ عینی کے بارے میں کہا کہ وہ پرفیکٹ ہیں، بس انہیں اپنے غصے پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے فرح کو باوقار شخصیت قرار دیا، جبکہ عروسہ کے بارے میں کہا کہ وہ بہت خوش مزاج ہیں اور ان کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے۔
یاد رہے کہ اقرار الحسن کے بیٹے سید پہلاج الحسن مختلف ٹی وی پروگرامز اور لائیو نشریات میں شرکت کے بعد خاصی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں فٹ بال سے بھی دلچسپی ہے اور وہ مستقبل میں پاکستان کی جانب سے پیشہ ورانہ فٹ بال کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔