پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

0 minutes, 0 seconds Read

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاسوسی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، جس کے بعد آج ہی گرائے گئے کواڈ کاپٹر کی تعداد 2 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے، پاکستانی فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر مار گرائے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بھارتی فوج کا ایک اور کواڈ کاپٹر گرایا ہے، بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کر رہا تھا، مار گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر پلٹین 4 ہے۔

اس سے پہلے آج ہی پاک فوج کی جانب سے بھارتی آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کاپٹر گرایا جاچکا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی تاہم پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے، دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں لیکن پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

بھارت کے رافیل بیکار، فرانس کا طیاروں کے سورس کوڈ دینے سے انکار

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہر محاذ پر مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان شاء اللّٰہ دشمن کو ہر جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Similar Posts