یمنی حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے؛ کیا پاکستان معاہدۂ مکّہ کے تحت کارروائی کرے گا؟

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے ’مکّہ دفاعی معاہدے‘ کی شقوں میں کوئی ابہام نہیں ہے اور کسی بھی ایک رکن ملک پر حملہ تمام ارکان پر حملہ سمجھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہروں اور معاشی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اگر یہ تنازع سعودی سرحدوں کے اندر تک داخل ہوتا ہے تو یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ فوراً فعال ہو…

Read More

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کرنے والا بااثر شخص کون ہے؟ متاثرہ عارف ساقی کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر تشدد میں کونین شاہ راشدی اور ان کے گن مین ملوث ہیں جو کہ سندھ کی ایک بااثر شخصیت کے رشتہ دار ہیں۔ منگل کو کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پروفیسر عارف خان ساقی پر بااثر افراد اور ان کے گارڈز کی جانب سے تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔ پروفیسر عارف ساقی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ آن لائن ٹیکسی کے ذریعے صفورا چورنگی کے…

Read More

برطانیہ کا مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں پر نئی پابندیوں کا اعلان

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں کے خلاف نئی تجارتی اور معاشی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ بستیوں کی توسیع دو ریاستی حل کے امکانات کو نقصان پہنچا رہی ہے، جبکہ غزہ کی صورت حال کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔ برطانوی حکومت کے مطابق نئی پابندیوں کا مقصد غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے ہونے والی تجارت اور ان کی توسیع میں معاون سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات…

Read More

گاڑی ٹکرانے پر تنازع، جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد، تین ملزمان گرفتار

کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین عارف ساقی پر تشدد کے واقعے میں پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر عارف ساقی پر تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد تین ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہوٹل سے ہے اور وہ وہاں ملازم ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پروفیسر عارف…

Read More

میر رضا کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹر سمیعہ نے جوڈیشل کمیشن کو کیا بتایا؟

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی آج کی سماعت مکمل ہوئی، جس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ سماعت کے دوران پوسٹ مارٹم، گولی کے زخم، شواہد کی حفاظت اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق اہم معلومات کمیشن کے سامنے پیش کی گئیں۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری، ایس ایچ او عدیل افضال اور ہیڈ محرر ذیشان عدالت میں موجود تھے، جبکہ میر رضا کے اہل خانہ بھی کمرہ عدالت…

Read More

‘یہ جنگ نہیں ہے’: پینٹاگون کا ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کو مراعات دینے سے انکار

امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کے اہلِ خانہ اور پینٹاگون کے درمیان اضافی مراعات اور مالی امداد کے حوالے سے شدید اختلافات اور تحفظات سامنے آئے ہیں۔ برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پینٹاگون نے ہلاک امریکی فوجیوں کو اضافی مراعات دینے سے انکار کرتے ہوئے عذر پیش کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جھڑپیں جنگ نہیں ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا جب مارچ کے مہینے میں عراق کے…

Read More

‘کون کہتا ہے پیسے نہیں ہیں’: ایس سی او اجلاس کے لیے اربوں روپے کی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری پر تنازع

اسلام آباد میں آئندہ ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے لیے اربوں روپے مالیت کی 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے معاملے نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایس سی سی) کے اجلاس میں غیر ملکی سربراہانِ مملکت کی آمد و رفت کے لیے تیس نئی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی مد میں چھ ارب ساٹھ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے ابتدا میں بارہ ارب…

Read More

عمر بتانے میں فراڈ، بھارتی انڈر 19 کرکٹر آسٹریلیا کے دورے سے باہر

بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر روہت یادیو کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز سے دستبردار کر دیا گیا ہے، جبکہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے عمر سے متعلق دستاویزات میں تضاد سامنے آنے کے بعد انہیں دو سال کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ سے معطل کر دیا ہے۔ بنگال سے تعلق رکھنے والے روہت یادیو کو آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف بھارت کی ون ڈے اور ملٹی ڈے سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم دستاویزات کی جانچ کے دوران…

Read More

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں ملازمت کا موقع، اپلائی کیسے کریں؟

وفاقی حکومت نے ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کا ایک بڑا موقع فراہم کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے خواہش مند افراد کو خوشخبری دیتے ہوئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے تحت ملک بھر سے تعلق رکھنے والے مرد اور خواتین امیدوار اب 14 ستمبر 2026 تک ان…

Read More

ٹیم میں اچانک تبدیلیوں کے پیچھے پی سی بی کا اصل مقصد کیا ہے؟ سعید اجمل کا بڑا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم میں مسلسل تبدیلیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ گزشتہ 10 سال پیچھے چلی گئی ہے اور مستقبل کے لیے مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی نئی ٹیم میدان میں اتری ہے۔ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کے خسارے کا سامنا ہے اور آخری ٹیسٹ میں اسے وائٹ واش سے بچنے کا موقع حاصل ہے۔ اسی دوران ٹیم میں…

Read More